تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی اب تو کہتے ہیں عذاب کہاں ہے کیوں نہیں آتا لیکن آدمی بودا اور تھڑ دلا اتنا ہے کہ اگر خدا چند روز اپنی مہربانی سے عیش و آرام میں رکھنے کے بعد تکلیف میں مبتلا کر دے تو پچھلی مہربانیاں بھی بھلا دیتا ہے اور نا امید ہو کر آئندہ کے لئے آس توڑ بیٹھتا ہے ۔ گذشتہ پر ناشکری اور آئندہ سے مایوسی ، یہ ہی اس کی زندگی کا حاصل ہے۔
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں