مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 101

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما ظلمناهم ولكن ظلموا انفسهم فما اغنت عنهم الهتهم التي يدعون من دون الله من شيء لما جاء امر ربك وما زادوهم غير تتبيب

اور ہم نے ان لوگوں پر ظلم نہیں کیا بلکہ انہوں نے خود اپنے اُوپر ظلم کیا۔ غرض جب تمہارے پروردگار کا حکم آپہنچا تو جن معبودوں کو وہ خدا کے سوا پکارا کرتے تھے وہ ان کے کچھ بھی کام نہ آئے۔ اور تباہ کرنے کے سوا ان کے حق میں اور کچھ نہ کرسکے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 101
  • پارہ 12
  • صفحہ 233

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خدا نے کسی کو بے قصور نہیں پکڑا جو ظلم کا وہم ہو سکے ، جب وہ جرائم کے ارتکاب میں حد سے نکل گئے اور اس طرح اپنے کو کھلم کھلا سزا کا مستحق ٹھہرا دیا تب خدا کا عذاب آیا۔ پھر دیکھ لو جن معبودوں (دیوتاؤں) کا انہیں بڑا سہارا تھا اور جن سے بڑی بڑی توقعات قائم کر رکھی تھیں وہ ایسی سخت مصیبت کے وقت کچھ بھی کام نہ آئے۔ باطل معبود کام کیا آتے ؟ الٹے ہلاکت کا سبب بنے ۔ جب انہیں نفع و ضرر کا مالک سمجھا ، امیدیں قائم کیں،…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیںwamā
  2. ظَلَمْنَـٰهُمْظلم کیا ہم نے ان پرẓalamnāhum
  3. وَلَـٰكِنلیکنwalākin
  4. ظَلَمُوٓا۟انہوں نے ظلم کیاẓalamū
  5. أَنفُسَهُمْ ۖاپنے نفسوں پرanfusahum
  6. فَمَآتو نہfamā
  7. أَغْنَتْکام آئےaghnat
  8. عَنْهُمْان کوʿanhum
  9. ءَالِهَتُهُمُان کے الٰہālihatuhumu
  10. ٱلَّتِىوہ جوallatī
  11. يَدْعُونَوہ پکارتے تھےyadʿūna
  12. مِنکےmin
  13. دُونِسواdūni
  14. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  15. مِنmin
  16. شَىْءٍۢکچھ بھیshayin
  17. لَّمَّاجبlammā
  18. جَآءَآگیاjāa
  19. أَمْرُحکمamru
  20. رَبِّكَ ۖتیرے رب کاrabbika
  21. وَمَااور نہwamā
  22. زَادُوهُمْانہوں نے زیادہ کیا ان کوzādūhum
  23. غَيْرَسوائےghayra
  24. تَتْبِيبٍۢہلاکت کے۔ سوائے بردباری میںtatbībin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں