مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 100

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ذلك من انباء القرى نقصه عليك منها قائم وحصيد

یہ (پرانی) بستیوں کے تھوڑے سے حالات ہیں جو ہم تم سے بیان کرتے ہیں۔ ان میں سے بعض تو باقی ہیں اور بعض کا تہس نہس ہوگیا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 100
  • پارہ 12
  • صفحہ 233

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی پچھلی قوموں کے قصے جو تم کو سنائے گئے کہ کس طرح انہوں نے پیغمبروں کی تکذیب او رگستاخیاں کیں، پھر کس طرح تباہ ہوئے۔ ان میں سے بعض کی بستیاں ابھی آباد ہیں جیسے "مصر" جو فرعون کا مقام تھا اور بعض اجڑ گئیں۔ مگر ان کے کچھ کھنڈر باقی ہیں۔ جیسے قوم لوط کی بستیاں اور بعض کا نشان بھی صفحہ ہستی پر باقی نہ رہا۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ذَٰلِكَیہdhālika
  2. مِنْسےmin
  3. أَنۢبَآءِخبروں میں سے ہےanbāi
  4. ٱلْقُرَىٰبستوں کیl-qurā
  5. نَقُصُّهُۥہم بیان کرتے ہیں اس کوnaquṣṣuhu
  6. عَلَيْكَ ۖآپ پرʿalayka
  7. مِنْهَاان میں سےmin'hā
  8. قَآئِمٌۭکچھ قائم ہیں۔ کچھ کھڑی ہیںqāimun
  9. وَحَصِيدٌۭاور کچھ کٹ چکی ہیں۔ اجڑ چکی ہیںwaḥaṣīdun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں