مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 110

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولقد اتينا موسى الكتاب فاختلف فيه ولولا كلمة سبقت من ربك لقضي بينهم وانهم لفي شك منه مريب

اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی تو اس میں اختلاف کیا گیا اور اگر تمہارے پروردگار کی طرف سے ایک بات پہلے نہ ہوچکی ہوتی تو ان میں فیصلہ کردیا جاتا۔ اور وہ تو اس سے قوی شبہے میں (پڑے ہوئے) ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 110
  • پارہ 12
  • صفحہ 234

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

موسٰیؑ کو تورات دے کر بھیجا تو آپس میں پھوٹ پڑ گئ ، کسی نے قبول کیا کسی نے نہ کیا ۔ جس طرح آج قرآن عظیم کے متعلق یہ ہی اختلاف ہو رہا ہے۔ بیشک خدا کو قدرت تھی کہ یہ اختلاف و تفریق پیدا نہ ہونے دیتا یا پیدا ہو چکنے بعد تمام مکذبین کا فورًا استیصال کر کے سارے جھگڑے ایک دم میں چکا دیتا۔ مگر اس کی حکمت تکوینی اس کو مقتضی نہ ہوئی۔ ایک بات اس کے یہاں پہلے سے طے شدہ ہے کہ انسان کو ایک خاص حد تک کسب و اختیار کی آزادی دے کر…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَقَدْاور البتہ تحقیقwalaqad
  2. ءَاتَيْنَادی ہم نےātaynā
  3. مُوسَىموسیٰ کوmūsā
  4. ٱلْكِتَـٰبَکتابl-kitāba
  5. فَٱخْتُلِفَپس اختلاف کیا گیاfa-ukh'tulifa
  6. فِيهِ ۚاس میںfīhi
  7. وَلَوْلَااور اگر نہ ہوتیwalawlā
  8. كَلِمَةٌۭایک باتkalimatun
  9. سَبَقَتْجو گزر چکیsabaqat
  10. مِنسےmin
  11. رَّبِّكَتیرے رب کی طرف سےrabbika
  12. لَقُضِىَالبتہ فیصلہ کردیا جاتاlaquḍiya
  13. بَيْنَهُمْ ۚان کے درمیانbaynahum
  14. وَإِنَّهُمْاور بیشک وہwa-innahum
  15. لَفِىالبتہ میں ہیںlafī
  16. شَكٍّۢشک (میں ہیں)shakkin
  17. مِّنْهُاس کی طرف سےmin'hu
  18. مُرِيبٍۢبےچین کرنے والےmurībin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں