مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 117

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وما كان ربك ليهلك القرى بظلم واهلها مصلحون

اور تمہارا پروردگار ایسا نہیں ہے کہ بستیوں کو جب کہ وہاں کے باشندے نیکوکار ہوں ازراہِ ظلم تباہ کردے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 117
  • پارہ 12
  • صفحہ 234

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی جس بستی کے لوگ اپنی حالت درست کرنے کی طرف متوجہ ہوں ، نیکی کو رواج دیں ، ظلم و فساد کو روکیں ، تو خداوند قدوس کی یہ شان نہیں کہ خواہ مخواہ انہیں زبردستی پکڑ کر ہلاک کر دے۔ عذاب اسی وقت آتا ہے جب لوگ کفر و عصیان یا ظلم و طغیان میں حد سے نکل جائیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَااور نہیںwamā
  2. كَانَہےkāna
  3. رَبُّكَتیراربrabbuka
  4. لِيُهْلِكَکہ ہلاک کردےliyuh'lika
  5. ٱلْقُرَىٰبستیوں کوl-qurā
  6. بِظُلْمٍۢساتھ ظلم کےbiẓul'min
  7. وَأَهْلُهَاجبکہ اس کے رہنے والےwa-ahluhā
  8. مُصْلِحُونَاصلاح کرنے والے ہوںmuṣ'liḥūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں