مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 116

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلولا كان من القرون من قبلكم اولو بقية ينهون عن الفساد في الارض الا قليلا ممن انجينا منهم واتبع الذين ظلموا ما اترفوا فيه وكانوا مجرمين

تو جو اُمتیں تم سے پہلے گزر چکی ہیں، ان میں ایسے ہوش مند کیوں نہ ہوئے جو ملک میں خرابی کرنے سے روکتے ہاں (ایسے) تھوڑے سے (تھے) جن کو ہم نے ان میں سے مخلصی بخشی۔ اور جو ظالم تھے وہ ان ہی باتوں کے پیچھے لگے رہے جس میں عیش وآرام تھا اور وہ گناہوں میں ڈوبے ہوئے تھے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 116
  • پارہ 12
  • صفحہ 234

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ پچھلوں کا حال سنا کر امت محمدیہ کو ابھارا گیا ہے کہ ان میں "امر بالمعروف" اور "نہی عن المنکر" کرنے والے بکثرت موجود رہنے چاہئیں۔ گذشتہ قومیں اس لئے تباہ ہوئیں کہ عام طور پر لوگ عیش و عشرت کے نشہ میں چور ہو کر جرائم کا ارتکاب کرتے رہے اور بڑے بااثر آدمی جن میں کوئی اثر خیر کا باقی تھا ، انہوں نے منع کرنا چھوڑ دیا ، اس طرح کفر و عصیان اور ظلم و طغیان سے دنیا کی جو حات بگڑ رہی تھی ۔ اس کا سنوارنے والا کوئی نہ رہا۔…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَوْلَاپھر کیوں نہfalawlā
  2. كَانَتھےkāna
  3. مِنَسےmina
  4. ٱلْقُرُونِقوموں میں سے۔ زمانوں میں سےl-qurūni
  5. مِنسےmin
  6. قَبْلِكُمْتم سے پہلےqablikum
  7. أُو۟لُوا۟والےulū
  8. بَقِيَّةٍۢسمجھ والےbaqiyyatin
  9. يَنْهَوْنَجو روکتےyanhawna
  10. عَنِسےʿani
  11. ٱلْفَسَادِفساد سےl-fasādi
  12. فِىمیںfī
  13. ٱلْأَرْضِزمین میںl-arḍi
  14. إِلَّامگرillā
  15. قَلِيلًۭاتھوڑےqalīlan
  16. مِّمَّنْان میں سےmimman
  17. أَنجَيْنَاجن کونجات دی ہم نےanjaynā
  18. مِنْهُمْ ۗان میں سےmin'hum
  19. وَٱتَّبَعَاور پیروی کیwa-ittabaʿa
  20. ٱلَّذِينَان لوگوں نےalladhīna
  21. ظَلَمُوا۟جنہوں نے ظلم کیا ان کیẓalamū
  22. مَآجوmā
  23. أُتْرِفُوا۟دولت دیے گئےut'rifū
  24. فِيهِاس میںfīhi
  25. وَكَانُوا۟اور تھےwakānū
  26. مُجْرِمِينَوہ مجرمmuj'rimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں