مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 18

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ومن اظلم ممن افترى على الله كذبا اولئك يعرضون على ربهم ويقول الاشهاد هؤلاء الذين كذبوا على ربهم الا لعنة الله على الظالمين

اور اس سے بڑھ کر ظالم کون ہوگا جو خدا پر جھوٹ افتراء کرے ایسے لوگ خدا کے سامنے پیش کئے جائیں گے اور گواہ کہیں گے کہ یہی لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ بولا تھا۔ سن رکھو کہ ظالموں پر الله کی لعنت ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 18
  • پارہ 12
  • صفحہ 223

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی قرآن جھوٹ اور افتراء نہیں۔ خدا کا سچا پیغام ہے جس کو قبول کرنا ضروری ہے خوب سمجھ لو کہ اس شخص سے زیادہ ظالم کوئی نہیں ہو سکتا جو خدا پر جھوٹ باندھے۔ مثلاً اس کا کلام نہ ہو اور کہہ دے کہ اس کا کلام ہے یا واقعی اس کا ہو اور خدا بار بار فرمائے کہ میرا کلام ہے مگر باوجود روشن دلائل کے جھٹلاتا رہے اور کہتا رہے کہ اس کا نہیں۔ یعنی محشر میں خدا کے سامنے علیٰ رؤس الاشہاد پیش ہوں گے اور ان کی شرارتوں کے دفتر کھولے جائیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَمَنْاور کونwaman
  2. أَظْلَمُزیادہ بڑا ظالم ہےaẓlamu
  3. مِمَّنِاس شخص سےmimmani
  4. ٱفْتَرَىٰجو گھڑ لےif'tarā
  5. عَلَىپرʿalā
  6. ٱللَّهِاللہ (پر)l-lahi
  7. كَذِبًا ۚجھوٹkadhiban
  8. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  9. يُعْرَضُونَپیش کیے جائیں گےyuʿ'raḍūna
  10. عَلَىٰپرʿalā
  11. رَبِّهِمْاپنے رب (پر)rabbihim
  12. وَيَقُولُاور کہیں گےwayaqūlu
  13. ٱلْأَشْهَـٰدُگواہl-ashhādu
  14. هَـٰٓؤُلَآءِیہ ہیںhāulāi
  15. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  16. كَذَبُوا۟جنہوں نے جھوٹ بولاkadhabū
  17. عَلَىٰپرʿalā
  18. رَبِّهِمْ ۚاپنے رب (پر)rabbihim
  19. أَلَاخبردارalā
  20. لَعْنَةُلعنت ہےlaʿnatu
  21. ٱللَّهِاللہ کیl-lahi
  22. عَلَىپرʿalā
  23. ٱلظَّـٰلِمِينَظالموں کےl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں