مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 31

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا اقول لكم عندي خزائن الله ولا اعلم الغيب ولا اقول اني ملك ولا اقول للذين تزدري اعينكم لن يؤتيهم الله خيرا الله اعلم بما في انفسهم اني اذا لمن الظالمين

میں نہ تم سے یہ کہتا ہوں کہ میرے پاس خدا کے خزانے ہیں اور نہ یہ کہ میں غیب جانتا ہوں اور نہ یہ کہتا ہوں کہ میں فرشتہ ہوں اور نہ ان لوگوں کی نسبت جن کو تم حقارت کی نظر سے دیکھتے ہو یہ کہتا ہوں کہ خدا ان کو بھلائی (یعنی اعمال کی جزائے نیک) نہیں دے گا جو ان کے دلوں میں ہے اسے خدا خوب جانتا ہے۔ اگر میں ایسا کہوں تو بےانصافوں میں ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 31
  • پارہ 12
  • صفحہ 225

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کفار نے نوحؑ کو کہا تھا کہ تم ہمارے جیسے بشر ہو جتھے اور دولت کے اعتبار سے بھی کچھ امتیاز نہیں رکھتے اس کا جواب نہایت متانت و انصاف کے ساتھ دیتے ہیں کہ بیشک جیسا امتیاز تم دیکھنا چاہتے ہو اس کا ہم دعویٰ نہیں رکھتے۔ بلاشبہ میں ایک بشر ہوں ، فرشتہ نہیں نہ خدا نے اپنے سارے خزانے میرے تصرف و اختیار میں دیدیے ہیں ، نہ تمام غیب کی باتوں پر مطلع کیا گیا ہوں ، لیکن ان تمام باتوں کے اعتراف کے ساتھ تمہاری طرح یہ کبھی نہ کہوں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَآاور نہwalā
  2. أَقُولُمیں کہتاaqūlu
  3. لَكُمْتم کوlakum
  4. عِندِىمیرے پاسʿindī
  5. خَزَآئِنُخزانے ہیںkhazāinu
  6. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  7. وَلَآاور نہwalā
  8. أَعْلَمُمیں جانتا ہوںaʿlamu
  9. ٱلْغَيْبَغیب کوl-ghayba
  10. وَلَآاور نہwalā
  11. أَقُولُمیں کہتاہوںaqūlu
  12. إِنِّىکہ میںinnī
  13. مَلَكٌۭایک فرشتہ ہوںmalakun
  14. وَلَآاور نہ میںwalā
  15. أَقُولُکہتا ہوںaqūlu
  16. لِلَّذِينَان لوگوں کوlilladhīna
  17. تَزْدَرِىٓجنہیں حقیر سمجھتی ہیںtazdarī
  18. أَعْيُنُكُمْتمہاری نگاہیںaʿyunukum
  19. لَنہرگز نہlan
  20. يُؤْتِيَهُمُدے گا ان کوyu'tiyahumu
  21. ٱللَّهُاللہl-lahu
  22. خَيْرًا ۖکوئی بھلائیkhayran
  23. ٱللَّهُاللہl-lahu
  24. أَعْلَمُخوب جانتا ہےaʿlamu
  25. بِمَااس کوbimā
  26. فِىٓمیںfī
  27. أَنفُسِهِمْ ۖجو ان کے نفسوں میں ہےanfusihim
  28. إِنِّىٓبیشک میںinnī
  29. إِذًۭاتبidhan
  30. لَّمِنَالبتہlamina
  31. ٱلظَّـٰلِمِينَظالموں میں سے ہوں گاl-ẓālimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں