مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 32

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا يا نوح قد جادلتنا فاكثرت جدالنا فاتنا بما تعدنا ان كنت من الصادقين

انہوں نے کہا کہ نوح تم نے ہم سے جھگڑا تو کیا اور جھگڑا بھی بہت کیا۔ لیکن اگر سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو وہ ہم پر لا نازل کرو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 32
  • پارہ 12
  • صفحہ 225

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت نوحؑ قبل از طوفان ساڑھے نو سو برس ان میں رہے۔شب و روز سرّاً و اعلانیۃً انہیں نصیحت کرتے ہر شبہ کا جواب دیتے ، تبلیغ و تفہیم اور بحث و مناظرہ کا سلسلہ جاری رہتا۔ اسی جھگڑے میں صدیاں گذر گئیں۔ کفار نے ان کی حقانی بحثوں اور شب و روز کی روک ٹوک سے عاجز ہو کر کہا کہ اب یہ سلسلہ بند کیجئے۔ بس اگر آپ سچے ہیں تو جس عذاب کی دھمکیاں دیتے رہے ہو وہ فوراً لے آؤ ۔ تاکہ یہ روز روز کا جھگڑا ختم ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  2. يَـٰنُوحُاے نوحyānūḥu
  3. قَدْتحقیقqad
  4. جَـٰدَلْتَنَاتو نے جھگڑا کیا ہم سےjādaltanā
  5. فَأَكْثَرْتَپھر کثرت سے کیا تم نےfa-aktharta
  6. جِدَٰلَنَاجھگڑاہم سےjidālanā
  7. فَأْتِنَاپس لے آ ہمارے پاسfatinā
  8. بِمَاساتھ اس کےbimā
  9. تَعِدُنَآجو تو دھمکی دیتا ہے ہم کوtaʿidunā
  10. إِناگرin
  11. كُنتَتو ہےkunta
  12. مِنَسےmina
  13. ٱلصَّـٰدِقِينَسچوں میں سےl-ṣādiqīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں