مواد پر جائیں
Quran Maqasid

جادَلُ

قرآن میں جادل

معنی: جھگڑتا ہے

جادل قرآن کی 14 سورتوں کی 24 آیات میں 25 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
25
آیات
24
سورتیں
14
مادّہ
ج د ل

جادَلُ

فعل · 25 بار

معنی: جھگڑتا ہے · دوسرے تراجم: تم جھگڑا کرو, جھگڑا کیا تم نے, جھگڑا کرے گا, جھگڑا کرتے ہیں تجھ سے

قرآن میں صورتیں

  • يُجَٰدِلُ ×5
  • يُجَٰدِلُونَ ×5
  • تُجَٰدِلْ ×2
  • يُجَٰدِلُونَكَ ×2
  • جَٰدَلْتُمْ ×1
  • لِيُجَٰدِلُوكُمْ ×1
  • أَتُجَٰدِلُونَنِى ×1
  • جَٰدَلْتَنَا ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

الجدال: المفاوضة على سبيل المنازعة والمغالبة، وأصله من: جدلت الحبل، أي:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

المجادلة: المخاصمة والمقاوحة على سبيل المغالبة، وهي مذمومة في الأشياء الظاهرة غير المحتملة للجدال كقوله تعالى: ﴿ما يجادل في آيات الله إلا الذين كفروا﴾ ﴿وجادلوا بالباطل﴾ [غافر: 4 - 5] تنبيها أن الجدال قد يكون بحق وهو محمود ليظهر الحق كقوله: ﴿ولا تجادلوا أهل الكتاب إلا بالتي هي أحسن﴾ [العنكبوت: 46] ﴿وجادلهم بالتي هي…

عمدة الحفاظ في تفسير أشرف الألفاظ — السمين الحلبي
مادّہ ج د ل پر مکمل اندراجات

جادل والی آیات

24 میں سے آیات 1–20

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لوگ اپنے ہم جنسوں کی خیانت کرتے ہیں ان کی طرف سے بحث نہ کرنا کیونکہ خدا خائن اور مرتکب جرائم کو دوست نہیں رکھتا

    سورہ نساء، آیت 4:107
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    بھلا تم لوگ دنیا کی زندگی میں تو ان کی طرف سے بحث کر لیتے ہو قیامت کو ان کی طرف سے خدا کے ساتھ کون جھگڑے گا اور کون ان کا وکیل بنے گا؟

    سورہ نساء، آیت 4:109
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ تمہاری (باتوں کی) طرف کان رکھتے ہیں۔ اور ہم نے ان کے دلوں پر تو پردے ڈال دیئے ہیں کہ ان کو سمجھ نہ سکیں اور کانوں میں ثقل پیدا کردیا ہے (کہ سن نہ سکیں) اور اگر یہ تمام نشانیاں بھی دیکھ لیں تب بھی ان پر ایمان نہ لائیں۔ یہاں تک کہ جب تمہارے پاس تم سے بحث کرنے کو آتے ہیں تو جو کافر ہیں کہتے ہیں یہ (قرآن) اور کچھ بھی نہیں صرف پہلے لوگوں کی کہانیاں ہیں

    سورہ انعام، آیت 6:25
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جس چیز پر خدا کا نام نہ لیا جائے اسے مت کھاؤ کہ اس کا کھانا گناہ ہے اور شیطان (لوگ) اپنے رفیقوں کے دلوں میں یہ بات ڈالتے ہیں کہ تم سے جھگڑا کریں اور اگر تم لوگ ان کے کہے پر چلے تو بےشک تم بھی مشرک ہوئے

    سورہ انعام، آیت 6:121
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ہود نے کہا تمہارے پروردگار کی طرف سے تم پر عذاب اور غضب کا (نازل ہونا) مقرر ہو چکا ہے۔ کیا تم مجھ سے ایسے ناموں کے بارے میں جھگڑتے ہو جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے (اپنی طرف سے) رکھ لئے ہیں۔ جن کی خدا نے کوئی سند نازل نہیں کی۔ تو تم بھی انتظار کرو میں بھی تمہارے ساتھ انتظار کرتا ہوں

    سورہ اعراف، آیت 7:71
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    وہ لوگ حق بات میں اس کے ظاہر ہوئے پیچھے تم سے جھگڑنے لگے گویا موت کی طرف دھکیلے جاتے ہیں اور اسے دیکھ رہے ہیں

    سورہ انفال، آیت 8:6
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ نوح تم نے ہم سے جھگڑا تو کیا اور جھگڑا بھی بہت کیا۔ لیکن اگر سچے ہو تو جس چیز سے ہمیں ڈراتے ہو وہ ہم پر لا نازل کرو

    سورہ ہود، آیت 11:32
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جب ابراہیم سے خوف جاتا رہا اور ان کو خوشخبری بھی مل گئی تو قوم لوط کے بارے میں لگے ہم سے بحث کرنے

    سورہ ہود، آیت 11:74
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور رعد اور فرشتے سب اس کے خوف سے اس کی تسبیح و تحمید کرتے رہتے ہیں اور وہی بجلیاں بھیجتا ہے پھر جس پر چاہتا ہے گرا بھی دیتا ہے اور وہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں۔ اور وہ بڑی قوت والا ہے

    سورہ رعد، آیت 13:13
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جس دن ہر متنفس اپنی طرف سے جھگڑا کرنے آئے گا۔ اور ہر شخص کو اس کے اعمال کا پورا پورا بدلہ دیا جائے گا۔ اور کسی کا نقصان نہیں کیا جائے گا

    سورہ نحل، آیت 16:111
  11. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    (اے پیغمبر) لوگوں کو دانش اور نیک نصیحت سے اپنے پروردگار کے رستے کی طرف بلاؤ۔ اور بہت ہی اچھے طریق سے ان سے مناظرہ کرو۔ جو اس کے رستے سے بھٹک گیا تمہارا پروردگار اسے بھی خوب جانتا ہے اور جو رستے پر چلنے والے ہیں ان سے بھی خوب واقف ہے

    سورہ نحل، آیت 16:125
  12. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور ہم جو پیغمبروں کو بھیجا کرتے ہیں تو صرف اس لئے کہ (لوگوں کو خدا کی نعمتوں کی) خوشخبریاں سنائیں اور (عذاب سے) ڈرائیں۔ اور جو کافر ہیں وہ باطل کی (سند) سے جھگڑا کرتے ہیں تاکہ اس سے حق کو پھسلا دیں اور انہوں نے ہماری آیتوں کو اور جس چیز سے ان کو ڈرایا جاتا ہے ہنسی بنا لیا

    سورہ کہف، آیت 18:56
  13. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور بعض لوگ ایسے ہیں جو خدا (کی شان) میں علم (ودانش) کے بغیر جھگڑتے اور ہر شیطان سرکش کی پیروی کرتے ہیں

    سورہ حج، آیت 22:3
  14. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور لوگوں میں کوئی ایسا بھی ہے جو خدا (کی شان) میں بغیر علم (ودانش) کے اور بغیر ہدایت کے اور بغیر کتاب روشن کے جھگڑتا ہے

    سورہ حج، آیت 22:8
  15. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اگر یہ تم سے جھگڑا کریں تو کہہ دو کہ جو عمل تم کرتے ہو خدا ان سے خوب واقف ہے

    سورہ حج، آیت 22:68
  16. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اہلِ کتاب سے جھگڑا نہ کرو مگر ایسے طریق سے کہ نہایت اچھا ہو۔ ہاں جو اُن میں سے بےانصافی کریں (اُن کے ساتھ اسی طرح مجادلہ کرو) اور کہہ دو کہ جو (کتاب) ہم پر اُتری اور جو (کتابیں) تم پر اُتریں ہم سب پر ایمان رکھتے ہیں اور ہمارا اور تمہارا معبود ایک ہی ہے اور ہم اُسی کے فرمانبردار ہیں

    سورہ عنکبوت، آیت 29:46
  17. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کیا تم نے نہیں دیکھا کہ جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے سب کو خدا نے تمہارے قابو میں کر دیا ہے اور تم پر اپنی ظاہری اور باطنی نعمتیں پوری کردی ہیں۔ اور بعض لوگ ایسے ہیں کہ خدا کے بارے میں جھگڑتے ہیں نہ علم رکھتے ہیں اور نہ ہدایت اور نہ کتاب روشن

    سورہ لقمان، آیت 31:20
  18. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    خدا کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں۔ تو ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا تمہیں دھوکے میں نہ ڈال دے

    سورہ مومن، آیت 40:4
  19. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    ان سے پہلے نوح کی قوم اور ان کے بعد اور اُمتوں نے بھی (پیغمبروں کی) تکذیب کی۔ اور ہر اُمت نے اپنے پیغمبر کے بارے میں یہی قصد کیا کہ اس کو پکڑ لیں اور بیہودہ (شہبات سے) جھگڑتے رہے کہ اس سے حق کو زائل کردیں تو میں نے ان کو پکڑ لیا (سو دیکھ لو) میرا عذاب کیسا ہوا

    سورہ مومن، آیت 40:5
  20. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    جو لوگ بغیر اس کے کہ ان کے پاس کوئی دلیل آئی ہو خدا کی آیتوں میں جھگڑتے ہیں۔ خدا کے نزدیک اور مومنوں کے نزدیک یہ جھگڑا سخت ناپسند ہے۔ اسی طرح خدا ہر متکبر سرکش کے دل پر مہر لگا دیتا ہے

    سورہ مومن، آیت 40:35