مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود آیت 34 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَلَا يَنفَعُكُمْ نُصْحِىٓ إِنْ أَرَدتُّ أَنْ أَنصَحَ لَكُمْ إِن كَانَ ٱللَّهُ يُرِيدُ أَن يُغْوِيَكُمْ ۚ هُوَ رَبُّكُمْ وَإِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ﴿٣٤﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت نوح علیہ السلام کا جواب

یعنی کفر پر اس قدر اصرار و ضد اور انتہائی شوخ چشمی سے نزول عذاب کی استدعاء پتہ دیتی ہے کہ خدا کا ارادہ یہ ہی ہے کہ تم کو گمراہی میں پڑا رہنے دے اور آخر کار ہلاک کر دے۔ پس اگر تمہاری بدکرداری کے سبب سے خدا نے یہ ہی چاہا تو میں کتنا ہی نصیحت و خیرخواہی کر کے تم کو نفع پہنچانا چاہوں ، کچھ نافع اور موثر نہ ہوگا۔ تمہارا رب وہ ہی ہے جس کے مِلک و تصرف میں ہر چیز ہے۔ جیسا جس کے ساتھ معاملہ کرے کوئی روک نہیں سکتا۔ سب کو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے وہ ہی سب کے اعمال کی جزاء سزا دینے والا ہے (ربط) حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں "یہاں تک جتنے سوالات و اعتراضات اس قوم کے تھے ، وہ ہی تھے حضرت کی قوم کے ، گویا یہ سب جواب ان کو ملے۔ ایک ان کا نیا دعویٰ تھا ، اسے آگے قصہ کے درمیان میں بیان فرماتے ہیں۔