مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 34

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا ينفعكم نصحي ان اردت ان انصح لكم ان كان الله يريد ان يغويكم هو ربكم واليه ترجعون

اور اگر میں یہ چاہوں کہ تمہاری خیرخواہی کروں اور خدا یہ چاہے وہ تمہیں گمراہ کرے تو میری خیرخواہی تم کو کچھ فائدہ نہیں دے سکتی۔ وہی تمہارا پروردگار ہے اور تمہیں اس کی طرف لوٹ کر جانا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 34
  • پارہ 12
  • صفحہ 225

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی کفر پر اس قدر اصرار و ضد اور انتہائی شوخ چشمی سے نزول عذاب کی استدعاء پتہ دیتی ہے کہ خدا کا ارادہ یہ ہی ہے کہ تم کو گمراہی میں پڑا رہنے دے اور آخر کار ہلاک کر دے۔ پس اگر تمہاری بدکرداری کے سبب سے خدا نے یہ ہی چاہا تو میں کتنا ہی نصیحت و خیرخواہی کر کے تم کو نفع پہنچانا چاہوں ، کچھ نافع اور موثر نہ ہوگا۔ تمہارا رب وہ ہی ہے جس کے مِلک و تصرف میں ہر چیز ہے۔ جیسا جس کے ساتھ معاملہ کرے کوئی روک نہیں سکتا۔ سب کو اسی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہیںwalā
  2. يَنفَعُكُمْفائدہ دے سکتی تم کوyanfaʿukum
  3. نُصْحِىٓمیری خیر خواہیnuṣ'ḥī
  4. إِنْاگرin
  5. أَرَدتُّمیں چاہوںaradttu
  6. أَنْکہan
  7. أَنصَحَمیں خیر خواہی کروںanṣaḥa
  8. لَكُمْتمہاریlakum
  9. إِناگرin
  10. كَانَہےkāna
  11. ٱللَّهُاللہl-lahu
  12. يُرِيدُارادہ رکھتاyurīdu
  13. أَنکہan
  14. يُغْوِيَكُمْ ۚبھٹکا دے تم کوyugh'wiyakum
  15. هُوَوہhuwa
  16. رَبُّكُمْرب ہے تمہاراrabbukum
  17. وَإِلَيْهِاور اسی کی طرفwa-ilayhi
  18. تُرْجَعُونَتم لوٹائے جاؤ گےtur'jaʿūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں