مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 47

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال رب اني اعوذ بك ان اسالك ما ليس لي به علم والا تغفر لي وترحمني اكن من الخاسرين

نوح نے کہا پروردگار میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ ایسی چیز کا تجھ سے سوال کروں جس کی حقیقت مجھے معلوم نہیں۔ اور اگر تو مجھے نہیں بخشے گا اور مجھ پر رحم نہیں کرے گا تو میں تباہ ہوجاؤں گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 47
  • پارہ 12
  • صفحہ 227

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ " آدمی وہ ہی پوچھتا ہے جو معلوم نہ ہو۔ لیکن مرضی معلوم ہونی چاہئے یہ کام جاہل کا ہے کہ بڑے کی مرضی پوچھنے کی نہ دیکھے ۔ پھر پوچھے"۔ مرضی کیوں نہ تھی ؟ اسے ہم فائدہ گذشتہ میں بیان کر چکے ہیں۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَاس نے کہاqāla
  2. رَبِّاے میرے ربrabbi
  3. إِنِّىٓبیشک میںinnī
  4. أَعُوذُپناہ چاہتا ہوںaʿūdhu
  5. بِكَتیریbika
  6. أَنْکہan
  7. أَسْـَٔلَكَمیں سوال کروں تجھ سےasalaka
  8. مَاجوmā
  9. لَيْسَوہ جو نہیںlaysa
  10. لِىمیرے پاسlī
  11. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  12. عِلْمٌۭ ۖجس کا کوئی علمʿil'mun
  13. وَإِلَّااور اگر نہwa-illā
  14. تَغْفِرْتو بخشے گاtaghfir
  15. لِىمجھ کوlī
  16. وَتَرْحَمْنِىٓاور تو رحم کرے گا مجھ پرwatarḥamnī
  17. أَكُنمیں ہوجاؤں گاakun
  18. مِّنَسےmina
  19. ٱلْخَـٰسِرِينَنقصان اٹھانے والوں میں سےl-khāsirīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں