مواد پر جائیں
Quran Maqasid

عُذْ

قرآن میں عذ

معنی: میں پناہ چاہتا ہوں

عذ قرآن کی 9 سورتوں کی 10 آیات میں 10 بار آیا ہے۔ نیچے ہر آیت اپنے ترجمے کے ساتھ ہے۔ کسی بھی لفظ کو دبا کر اس کا معنی دیکھیں۔

تکرار
10
آیات
10
سورتیں
9
مادّہ
ع و ذ

عُذْ

فعل · 10 بار

معنی: میں پناہ چاہتا ہوں · دوسرے تراجم: میں پناہ مانگتا ہوں, پناہ چاہتا ہوں, میں پناہ چاہتی ہوں, میں پناہ لے چکا

قرآن میں صورتیں

  • أَعُوذُ ×6
  • عُذْتُ ×2
  • وَأَعُوذُ ×1
  • يَعُوذُونَ ×1

کلاسیکی لغات میں اس کا مادّہ

العوذ: الالتجاء إلى الغير والتعلق به. يقال:

المفردات في غريب القرآن — الراغب الأصفهاني

العين والواو والذال أصل صحيح يدل على معنى واحد، وهو الالتجاء إلى الشيء، ثم يحمل عليه كل شيء لصق بشيء أو لازمه.

معجم مقاييس اللغة — ابن فارس
مادّہ ع و ذ پر مکمل اندراجات

عذ والی آیات

10 میں سے آیات 1–10

  1. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور جب موسیٰ نے اپنی قوم کے لوگوں سے کہا کہ خدا تم کو حکم دیتا ہے کہ ایک بیل ذبح کرو۔ وہ بولے، کیا تم ہم سے ہنسی کرتے ہو۔ (موسیٰ نے) کہا کہ میں الله کی پناہ مانگتا ہوں کہ نادان بنوں

    سورہ بقرہ، آیت 2:67
  2. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    نوح نے کہا پروردگار میں تجھ سے پناہ مانگتا ہوں کہ ایسی چیز کا تجھ سے سوال کروں جس کی حقیقت مجھے معلوم نہیں۔ اور اگر تو مجھے نہیں بخشے گا اور مجھ پر رحم نہیں کرے گا تو میں تباہ ہوجاؤں گا

    سورہ ہود، آیت 11:47
  3. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    مریم بولیں کہ اگر تم پرہیزگار ہو تو میں تم سے خدا کی پناہ مانگتی ہوں

    سورہ مریم، آیت 19:18
  4. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور کہو کہ اے پروردگار! میں شیطانوں کے وسوسوں سے تیری پناہ مانگتا ہو

    سورہ مومنون، آیت 23:97
  5. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اے پروردگار! اس سے بھی تیری پناہ مانگتا ہوں کہ وہ میرے پاس آموجود ہوں

    سورہ مومنون، آیت 23:98
  6. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    موسیٰ نے کہا کہ میں ہر متکبر سے جو حساب کے دن (یعنی قیامت) پر ایمان نہیں لاتا۔ اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ لے چکا ہوں

    سورہ مومن، آیت 40:27
  7. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور اس (بات) سے کہ تم مجھے سنگسار کرو اپنے اور تمہارے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں

    سورہ دخان، آیت 44:20
  8. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    اور یہ کہ بعض بنی آدم بعض جنات کی پناہ پکڑا کرتے تھے (اس سے) ان کی سرکشی اور بڑھ گئی تھی

    سورہ جن، آیت 72:6
  9. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہو کہ میں صبح کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں

    سورہ فلق، آیت 113:1
  10. ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

    کہو کہ میں لوگوں کے پروردگار کی پناہ مانگتا ہوں

    سورہ ناس، آیت 114:1