مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 46

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال يا نوح انه ليس من اهلك انه عمل غير صالح فلا تسالن ما ليس لك به علم اني اعظك ان تكون من الجاهلين

خدا نے فرمایا کہ نوح وہ تیرے گھر والوں میں نہیں ہے وہ تو ناشائستہ افعال ہے تو جس چیز کی تم کو حقیقت معلوم نہیں ہے اس کے بارے میں مجھ سے سوال ہی نہ کرو۔ اور میں تم کو نصیحت کرتا ہوں کہ نادان نہ بنو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 46
  • پارہ 12
  • صفحہ 227

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

نوحؑ نے یہ کس وقت عرض کیا کنعان کے غرق ہونے سے پہلے یا غرق ہونے کے بعد دونوں احتمال ہیں۔ نیز کنعان کو اس کی منافقانہ اوجاع و اطوار دیکھ کر غلط فہمی سے مومن سمجھ رہے تھے یا کافر سمجھتے ہوئے بارگاہ رب العزت میں یہ گذارش کی۔ دونوں باتوں کا امکان ہے۔ اگر مومن سمجھ کر غرقابی سے پہلے عرض کیا تھا تو مقصود اپنی اضطرابی کیفیت کا اظہار اور خدا سے کہہ کر اس کے بچاؤ کا انتظام کرنا تھا۔ اور اگر غرقابی کے بعد یہ گفتگو ہوئی تو محض…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَفرمایاqāla
  2. يَـٰنُوحُاے نوحyānūḥu
  3. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  4. لَيْسَنہیں تھاlaysa
  5. مِنْسےmin
  6. أَهْلِكَ ۖتیرے گھروالوں میں سےahlika
  7. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  8. عَمَلٌایک عمل تھاʿamalun
  9. غَيْرُناghayru
  10. صَـٰلِحٍۢ ۖپاکṣāliḥin
  11. فَلَاتو نہfalā
  12. تَسْـَٔلْنِتم سوال کرنا مجھ سےtasalni
  13. مَاجس کاmā
  14. لَيْسَنہیںlaysa
  15. لَكَتیرے پاسlaka
  16. بِهِۦساتھ اس کےbihi
  17. عِلْمٌ ۖکوئی علمʿil'mun
  18. إِنِّىٓبیشک میںinnī
  19. أَعِظُكَنصیحت کرتا ہوں تجھ کوaʿiẓuka
  20. أَنکہan
  21. تَكُونَتو ہوجائے گاtakūna
  22. مِنَسےmina
  23. ٱلْجَـٰهِلِينَجاہلوں میں سےl-jāhilīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں