مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 52

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ويا قوم استغفروا ربكم ثم توبوا اليه يرسل السماء عليكم مدرارا ويزدكم قوة الى قوتكم ولا تتولوا مجرمين

اور اے قوم! اپنے پروردگار سے بخشش مانگو پھر اس کے آگے توبہ کرو۔ وہ تم پر آسمان سے موسلادھار مینہ برسائے گا اور تمہاری طاقت پر طاقت بڑھائے گا اور (دیکھو) گنہگار بن کر روگردانی نہ کرو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 52
  • پارہ 12
  • صفحہ 227

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

اسی سورت کے شروع میں اس جملہ کی تفسیر گذر چکی۔ یعنی موقع بہ موقع خوب بارشیں دے گا۔ وہ قوم چونکہ کھیتی ، باغ لگانے سے بڑی دلچسپی رکھتی تھی اس لئے ایمان لانے کے ظاہری فوائد و برکات وہ بیان کئے جو ان کے حق میں خصوصی طور پر موجب ترغیب ہوں۔ لکھتے ہیں کہ وہ لوگ تین سال سے خشک سالی اور امساک باراں کی مصیبت میں گرفتار تھے۔ ہودؑ نے وعدہ کیا کہ ایمان لا کر خدا کی طرف رجوع ہو گے تو یہ مصیبت دور ہو جائے گی۔ یعنی مالی اور بدنی…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَيَـٰقَوْمِاور اے میری قومwayāqawmi
  2. ٱسْتَغْفِرُوا۟بخشش مانگوis'taghfirū
  3. رَبَّكُمْاپنے رب سےrabbakum
  4. ثُمَّپھرthumma
  5. تُوبُوٓا۟توبہ کروtūbū
  6. إِلَيْهِاس کی طرفilayhi
  7. يُرْسِلِوہ بھیجے گاyur'sili
  8. ٱلسَّمَآءَآسمان کوl-samāa
  9. عَلَيْكُمتم پرʿalaykum
  10. مِّدْرَارًۭابہت برسنے والاmid'rāran
  11. وَيَزِدْكُمْاور زیادہ دے گا تم کوwayazid'kum
  12. قُوَّةًقوتquwwatan
  13. إِلَىٰطرفilā
  14. قُوَّتِكُمْتمہاری قوت کےquwwatikum
  15. وَلَااور نہwalā
  16. تَتَوَلَّوْا۟تم منہ پھیروtatawallaw
  17. مُجْرِمِينَمجرم بن کرmuj'rimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں