مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 51

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا قوم لا اسالكم عليه اجرا ان اجري الا على الذي فطرني افلا تعقلون

میری قوم! میں اس (وعظ و نصیحت) کا تم سے کچھ صلہ نہیں مانگتا۔ میرا صلہ تو اس کے ذمّے ہے جس نے مجھے پیدا کیا۔ بھلا تم سمجھتے کیوں نہیں؟

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 51
  • پارہ 12
  • صفحہ 227

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تمہارےمال کی مجھے ضرورت نہیں۔ میرا پیدا کرنے والا ہی تمام دنیوی ضروریات اور آخروی اجرو ثواب کا کفیل ہے۔ یہ بات ہر ایک پیغمبر نے اپنی قوم سے کہی تاکہ نصیحت بے لوث اور مؤثر ہو ۔ لوگ انکی محنت کو دنیوی طمع پر محمول نہ کریں۔ یعنی اس قدر غبی ہو ، اتنی موٹی بات بھی نہیں سمجھتے کہ ایک شخص بے طمع بے غرض ، محض دردمندی اور خیرخواہی سے تمہاری فلاح دارین کی بات کہتا ہے۔ تم اسے دشمن اور بدخواہ سمجھ کر دست و گریباں ہوتے ہو۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  2. لَآنہیںlā
  3. أَسْـَٔلُكُمْمیں سوال کرتا تم سےasalukum
  4. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  5. أَجْرًا ۖکسی اجر کاajran
  6. إِنْنہیںin
  7. أَجْرِىَاجر میراajriya
  8. إِلَّامگرillā
  9. عَلَىاسʿalā
  10. ٱلَّذِىذات کے ذمہalladhī
  11. فَطَرَنِىٓ ۚجس نے پیدا کیا مجھ کوfaṭaranī
  12. أَفَلَاکیا پھر نہیںafalā
  13. تَعْقِلُونَتم عقل سے کام لیتےtaʿqilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں