مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 76

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

يا ابراهيم اعرض عن هذا انه قد جاء امر ربك وانهم اتيهم عذاب غير مردود

اے ابراہیم اس بات کو جانے دو۔ تمہارے پروردگار کا حکم آپہنچا ہے۔ اور ان لوگوں پر عذاب آنے والا ہے جو کبھی نہیں ٹلنے کا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 76
  • پارہ 12
  • صفحہ 230

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی ادھر سے مطمئن ہوئے تو فورًا قوم لوط کے مسئلہ میں فرشتوں سے بحث شروع کر دی۔ جس کا خلاصہ سورہ عنکبوت میں بیان فرمایا کہ فرشتوں نے ابراہیمؑ کو مطلع کیا کہ ہم ان بستیوں کو ہلاک کرنے آئے ہیں ابراہیمؑ بولے کہ ان میں تو خود لوطؑ موجود ہیں (ایک پیغمبر کے ان میں موجود ہوتے ہوئے کیسے ہلاک کئے جا سکتے ہیں ؟) فرشتوں نے کہا ہم سب کو جانتے ہیں جو وہاں رہتے ہیں۔ لوطؑ اور اس کے متعلقین کو وہاں سے علیحدہ کر کے عذاب نازل کیا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. يَـٰٓإِبْرَٰهِيمُاے ابراہیمyāib'rāhīmu
  2. أَعْرِضْاعراض ہو تو۔ چھوڑ دوaʿriḍ
  3. عَنْسےʿan
  4. هَـٰذَآ ۖاسےhādhā
  5. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  6. قَدْتحقیقqad
  7. جَآءَآ چکا ہےjāa
  8. أَمْرُحکم۔ فیصلہamru
  9. رَبِّكَ ۖتیرے رب کاrabbika
  10. وَإِنَّهُمْاور بیشک وہwa-innahum
  11. ءَاتِيهِمْآنے والا ہے ان کوātīhim
  12. عَذَابٌایک عذابʿadhābun
  13. غَيْرُنہghayru
  14. مَرْدُودٍۢپھیرا جانے والاmardūdin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں