مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 77

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٧٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولما جاءت رسلنا لوطا سيء بهم وضاق بهم ذرعا وقال هذا يوم عصيب

اور جب ہمارے فرشتے لوط کے پاس آئے تو وہ ان (کے آنے) سے غمناک اور تنگ دل ہوئے اور کہنے لگے کہ آج کا دن بڑی مشکل کا دن ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 77
  • پارہ 12
  • صفحہ 230

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فرشتے نہایت حسین و جمیل بے ریش و بروت نوجوانوں کی شکل میں تھے ۔ ابتداءً حضرت لوطؑ نے نہ پہچانا کہ فرشتے ہیں ۔ معمولی مہمان سمجھے۔ ادھر اس قوم کی بے حیائی اور خوئے بد معلوم تھی۔ سخت فکر مند اور تنگ دل ہوئےکہ یہ بدمعاش ان مہمانوں کا پیچھا کریں گے۔ مہمانوں کو چھوڑنا بھی مشکل اور ان خبیثوں کے ہاتھوں سے چھڑانا بھی دشوار ، گویا ساری قوم سے لڑائی مول لینا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَمَّااور جبwalammā
  2. جَآءَتْآگئےjāat
  3. رُسُلُنَاہمارے بھیجے ہوئےrusulunā
  4. لُوطًۭالوط کے پاسlūṭan
  5. سِىٓءَغمگین ہواsīa
  6. بِهِمْان کی وجہ سےbihim
  7. وَضَاقَاور تنگ ہواwaḍāqa
  8. بِهِمْان کی وجہ سےbihim
  9. ذَرْعًۭادل میںdharʿan
  10. وَقَالَاور کہاwaqāla
  11. هَـٰذَایہhādhā
  12. يَوْمٌدن ہےyawmun
  13. عَصِيبٌۭسخت۔ شدیدʿaṣībun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں