مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 88

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٨﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال يا قوم ارايتم ان كنت على بينة من ربي ورزقني منه رزقا حسنا وما اريد ان اخالفكم الى ما انهاكم عنه ان اريد الا الاصلاح ما استطعت وما توفيقي الا بالله عليه توكلت واليه انيب

انہوں نے کہا کہ اے قوم! دیکھو تو اگر میں اپنے پروردگار کی طرف سے دلیل روشن پر ہوں اور اس نے اپنے ہاں سے مجھے نیک روزی دی ہو (تو کیا میں ان کے خلاف کروں گا؟) اور میں نہیں چاہتا کہ جس امر سے میں تمہیں منع کروں خود اس کو کرنے لگوں۔ میں تو جہاں تک مجھ سے ہوسکے (تمہارے معاملات کی) اصلاح چاہتا ہوں اور (اس بارے میں) مجھے توفیق کا ملنا خدا ہی (کے فضل) سے ہے۔ میں اسی پر بھروسہ رکھتا ہوں اور اس کی طرف رجوع کرتا ہوں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 88
  • پارہ 12
  • صفحہ 231

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یا تو ظاہری روزی مراد ہے یعنی ماپ تول میں کمی بیشی کئے بدون حلال و طیب طریق سے روزی مرحمت فرمائی یا باطنی روزی یعنی علم و حکمت اور نبوت عطاء کی ، خلاصہ یہ ہے کہ اگر حق تعالیٰ نے مجھ کو فہم و بصیرت دے کر وہ صاف راستہ دکھلا دیا جو تم کو نظر نہیں آتا اور اس دولت سے مالا مال کیا جس سے تمہیں حصہ نہیں ملا ، تو کیا اس کا حق یہ ہے کہ میں "معاذ اللہ" تمہاری طرح اندھا بن جاؤں اور خدا کے احکام سے روگردانی کرنے لگوں، یا تمہارے…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَاس نے کہاqāla
  2. يَـٰقَوْمِاے میری قومyāqawmi
  3. أَرَءَيْتُمْکیا غور کیا تم نےara-aytum
  4. إِناگرin
  5. كُنتُہوا میںkuntu
  6. عَلَىٰاوپرʿalā
  7. بَيِّنَةٍۢایک کھلی دلیل کےbayyinatin
  8. مِّنسےmin
  9. رَّبِّىاپنے رب کی طرف سےrabbī
  10. وَرَزَقَنِىاور اس نے رزق دیا مجھ کوwarazaqanī
  11. مِنْهُاپنے پاس سےmin'hu
  12. رِزْقًارزقriz'qan
  13. حَسَنًۭا ۚاچھاḥasanan
  14. وَمَآاور نہیںwamā
  15. أُرِيدُمیں چاہتاurīdu
  16. أَنْکہan
  17. أُخَالِفَكُمْمیں خلاف کروں تمہارےukhālifakum
  18. إِلَىٰطرفilā
  19. مَآاس کے جوmā
  20. أَنْهَىٰكُمْمیں روکتا ہوں تم کوanhākum
  21. عَنْهُ ۚجس سےʿanhu
  22. إِنْنہیںin
  23. أُرِيدُمیں چاہتاurīdu
  24. إِلَّامگرillā
  25. ٱلْإِصْلَـٰحَاصلاحl-iṣ'lāḥa
  26. مَاجوmā
  27. ٱسْتَطَعْتُ ۚمیں استطاعت رکھتا ہوںis'taṭaʿtu
  28. وَمَااور نہیںwamā
  29. تَوْفِيقِىٓتوفیق میریtawfīqī
  30. إِلَّامگرillā
  31. بِٱللَّهِ ۚساتھ اللہ کےbil-lahi
  32. عَلَيْهِاس پرʿalayhi
  33. تَوَكَّلْتُمیں نے توکل کیاtawakkaltu
  34. وَإِلَيْهِاور اسی کی طرفwa-ilayhi
  35. أُنِيبُمیں رجوع کرتا ہوںunību

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں