مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ہود، آیت 87

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٧﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا يا شعيب اصلاتك تامرك ان نترك ما يعبد اباؤنا او ان نفعل في اموالنا ما نشاء انك لانت الحليم الرشيد

انہوں نے کہا شعیب کیا تمہاری نماز تمہیں یہ سکھاتی ہے کہ جن کو ہمارے باپ دادا پوجتے آئے ہیں ہم ان کو ترک کر دیں یا اپنے مال میں تصرف کرنا چاہیں تو نہ کریں۔ تم تو بڑے نرم دل اور راست باز ہو

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 123 میں سے آیت 87
  • پارہ 12
  • صفحہ 231

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ بطور استہزاء و تمسخر کہہ رہے تھے کہ بس زیادہ بزرگ نہ بنئے کیا ساری قوم میں ایک آپ ہی بڑے عقلمند ، باوقار اور نیک چلن رہ گئے ہیں ؟ باقی ہم اور ہمارے بزرگ سب جاہل اور احمق ہی رہے ؟ حضرت شعیبؑ نماز بہت کثرت سے پڑھتے تھے کہنے لگے کہ شاید آپ کی نماز یہ حکم دیتی ہےکہ ہم سے باپ دادوں کا پرانا دین چھڑوا دیں اور ہمارے اموال میں ہمارا مالکانہ اختیار نہ رہنے دیں۔ بس آپ اپنی نماز پڑھے جائیے ، ہمارے مذہبی و دنیوی معاملات اور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوا۟انہوں نے کہاqālū
  2. يَـٰشُعَيْبُاے شعیبyāshuʿaybu
  3. أَصَلَوٰتُكَکیا تیری نمازaṣalatuka
  4. تَأْمُرُكَحکم دیتی ہے تجھ کوtamuruka
  5. أَنکہan
  6. نَّتْرُكَہم چھوڑ دیںnatruka
  7. مَاجس کیmā
  8. يَعْبُدُعبادت کرتے تھےyaʿbudu
  9. ءَابَآؤُنَآہمارے باپ داداābāunā
  10. أَوْیاaw
  11. أَنیہ کہan
  12. نَّفْعَلَہم کریںnafʿala
  13. فِىٓمیںfī
  14. أَمْوَٰلِنَااپنے مالوں میںamwālinā
  15. مَاجوmā
  16. نَشَـٰٓؤُا۟ ۖہم چاہیںnashāu
  17. إِنَّكَبیشک توinnaka
  18. لَأَنتَالبتہ تو ہیla-anta
  19. ٱلْحَلِيمُبردبار ہےl-ḥalīmu
  20. ٱلرَّشِيدُراست باز ہےl-rashīdu

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں