حضرت موسٰی علیہ السلام کی نشانیاں اور معجزات
نشانیوں سے غالبًا معجزات اور وہ نو آیتیں مراد ہیں ، جن کا ذکر وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا مُوۡسٰی تِسۡعَ اٰیٰتٍۭ (بنی اسرائیل۔۱۰۱) میں ہوا ہے۔ ان میں سے معجزہ عصا جو جو نہایت ظاہر و قاہر معجزہ تھا شاید سُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ (واضح سند) فرمایا۔ یا سُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ سے وہ رشن دلائل مراد ہوں جو حضرت موسٰیؑ نے فرعون کے سامنے خدا تعالیٰ کے وجود و توحید وغیرہ کے متعلق پیش کئے جن کا ذکر دوسرے مقامات میں آئے گا۔ اور ممکن ہے سُلۡطٰنٍ مُّبِیۡنٍ سے اس کے لغوی معنی (یعنی کھلا ہوا غلبہ) مراد لئے گئے ہوں ، کیونکہ فرعونیوں کے مقابلہ پر بار بار حضرت موسٰیؑ کو نمایاں غلبہ اور فتح مبین حاصل ہوتی رہی۔