تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
بھائیوں کو خبر ہوئی کہ قافلہ والے نکال لے گئے ۔ وہاں پہنچے اور ظاہر کیا کہ یہ ہمارا غلام بھاگ آیا ہے چونکہ اسے بھاگنے کی عادت ہے اس لئے ہم رکھنا نہیں چاہتے ، تم خریدو تو خرید سکتے ہو۔ مگر بہت سخت نگرانی رکھنا کہیں بھاگ نہ جائے۔ کہتے ہیں اٹھارہ درہم یا کم و بیش میں بیچ ڈالا ، اور نو بھائیوں نے دو دو درہم (تقریبًا آٹھ آٹھ آنے) بانٹ لئے۔ ایک بھائی یہودا نے حصہ نہیں لیا۔ یعنی اس قدر ارزاں بیچنے سے تعجب مت کرو۔ وہ اتنے…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں