مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 19

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وجاءت سيارة فارسلوا واردهم فادلى دلوه قال يا بشرى هذا غلام واسروه بضاعة والله عليم بما يعملون

(اب خدا کی شان دیکھو کہ اس کنویں کے قریب) ایک قافلہ آوارد ہوا اور انہوں نے (پانی کے لیے) اپنا سقا بھیجا۔ اس نے کنویں میں ڈول لٹکایا (تو یوسف اس سے لٹک گئے) وہ بولا زہے قسمت یہ تو (نہایت حسین) لڑکا ہے۔ اور اس کو قیمتی سرمایہ سمجھ کر چھپا لیا اور جو کچھ وہ کرتے تھے خدا کو سب معلوم تھا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 19
  • پارہ 12
  • صفحہ 237

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

کہتے ہیں تین روز تک یوسفؑ کنویں میں رہے۔ قدرت الہٰی نے حفاظت کی۔ ایک بھائی یہودا کے دل میں ڈال دیا کہ وہ ہر روز کنویں میں کھانا پہنچا آتا تھا۔ ویسے بھی سب بھائی خبر رکھتے تھے کہ مریں نہیں۔ کسی دوسرے ملک کا مسافر نکال لے جائے تو ہمارے درمیان میں سے یہ کانٹا نکل جائے۔ سچ ہے گل است سعدی و درچشم دشمناں خاراست۔ آخر مدین سے مصر کو جانے والا ایک قافلہ ادھر سے گذرا ، انہوں نے کنواں دیکھ کر اپنا آدمی پانی بھرنے کو بھیجا ، اس…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَجَآءَتْاور آیاwajāat
  2. سَيَّارَةٌۭایک قافلہsayyāratun
  3. فَأَرْسَلُوا۟تو انہوں نے بھیجاfa-arsalū
  4. وَارِدَهُمْاپنا پانی پلانے والاwāridahum
  5. فَأَدْلَىٰتو اس نے ڈالاfa-adlā
  6. دَلْوَهُۥ ۖاپنا ڈولdalwahu
  7. قَالَبولاqāla
  8. يَـٰبُشْرَىٰواہ خوش خبریyābush'rā
  9. هَـٰذَایہhādhā
  10. غُلَـٰمٌۭ ۚتو ایک لڑکا ہےghulāmun
  11. وَأَسَرُّوهُاور انہوں نے چھپالیا اس کوwa-asarrūhu
  12. بِضَـٰعَةًۭ ۚسامان سمجھ کر۔ مال تجارت سمجھ کرbiḍāʿatan
  13. وَٱللَّهُاور اللہwal-lahu
  14. عَلِيمٌۢعلم والا ہےʿalīmun
  15. بِمَاساتھ اس کے جوbimā
  16. يَعْمَلُونَوہ کررہے تھےyaʿmalūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں