مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف آیت 22 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَلَمَّا بَلَغَ أَشُدَّهُۥٓ ءَاتَيْنَـٰهُ حُكْمًا وَعِلْمًا ۚ وَكَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿٢٢﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت یوسف علیہ السلام کاعلم و حکمت

یعنی جب یوسفؑ کے تمام قویٰ حد کمال کو پہنچ گئے تو خدا کے یہاں سےعظیم الشان علم و حکمت کا فیض پہنچا۔ نہایت مشکل عقدے اپنی فہم رسا سے حل کرتے ، بڑی خوبی اور دانائی سے لوگوں کے نزاعات چکاتے دین کی باریکیاں سمجھتے، جو زبان سے کہتے وہ کر کے دکھاتے ۔ سفیہانہ اخلاق سے قطعًا پاک و صاف اور علم شرائع کے پورے ماہر تھے ۔ تعبیر رویاء کا علم تو ان کا مخصوص حصہ تھا۔

جو لوگ فطرت کی رہنمائی یا تقلید صالحین اور توفیق ازلی سے فوائب و حوادث پر صابر رہ کر عمدہ اخلاق اور نیک چال چلن اختیار کرتے ہیں حق تعالیٰ ان پر ایسے ہی انعام فرماتا ہے۔