مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 30

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وقال نسوة في المدينة امرات العزيز تراود فتاها عن نفسه قد شغفها حبا انا لنراها في ضلال مبين

اور شہر میں عورتیں گفتگوئیں کرنے لگیں کہ عزیز کی بیوی اپنے غلام کو اپنی طرف مائل کرنا چاہتی ہے۔ اور اس کی محبت اس کے دل میں گھر کرگئی ہے۔ ہم دیکھتی ہیں کہ وہ صریح گمراہی میں ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 30
  • پارہ 12
  • صفحہ 238

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی شدہ شدہ عورتوں نے کہنا شروع کیا کہ عزیز کی عورت اپنے نوجوان غلام پر مفتون ہو گئی۔ چاہتی ہے کہ اس کے نفس کو بے قابو کر دے۔ غلام کی محبت اس کے دل کی تہ میں پیوست ہو چکی ہے۔ حالانکہ ایسے معزز عہدہ دار کی بیوی کے لئے یہ سخت شرمناک بات ہےکہ وہ ایک غلام پر گرنے لگے ، ہمارے نزدیک اس معاملہ میں وہ علانیہ غلطی پر ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَقَالَاور کہاwaqāla
  2. نِسْوَةٌۭعورتوں نےnis'watun
  3. فِىمیںfī
  4. ٱلْمَدِينَةِشہرl-madīnati
  5. ٱمْرَأَتُبیوی۔ عورتim'ra-atu
  6. ٱلْعَزِيزِعزیز کیl-ʿazīzi
  7. تُرَٰوِدُاکساتی ہے۔ پھسلاتی ہےturāwidu
  8. فَتَىٰهَااس کوfatāhā
  9. عَنسےʿan
  10. نَّفْسِهِۦ ۖاس کے نفس سےnafsihi
  11. قَدْتحقیقqad
  12. شَغَفَهَابےقابو کررکھا ہے اس کوshaghafahā
  13. حُبًّا ۖمحبت نےḥubban
  14. إِنَّابیشک ہمinnā
  15. لَنَرَىٰهَاالبتہ ہم دیکھتے ہیں اس کوlanarāhā
  16. فِىمیںfī
  17. ضَلَـٰلٍۢگمراہیḍalālin
  18. مُّبِينٍۢکھلیmubīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں