مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 31

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٣١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما سمعت بمكرهن ارسلت اليهن واعتدت لهن متكا واتت كل واحدة منهن سكينا وقالت اخرج عليهن فلما راينه اكبرنه وقطعن ايديهن وقلن حاش لله ما هذا بشرا ان هذا الا ملك كريم

جب زلیخا نے ان عورتوں کی (گفتگو جو حقیقت میں دیدار یوسف کے لیے ایک) چال (تھی) سنی تو ان کے پاس (دعوت کا) پیغام بھیجا اور ان کے لیے ایک محفل مرتب کی۔ اور (پھل تراشنے کے لیے) ہر ایک کو ایک چھری دی اور (یوسف سے) کہا کہ ان کے سامنے باہر آؤ۔ جب عورتوں نے ان کو دیکھا تو ان کا رعب (حسن) ان پر (ایسا) چھا گیا کہ (پھل تراشتے تراشتے) اپنے ہاتھ کاٹ لیے اور بےساختہ بول اٹھیں کہ سبحان الله (یہ حسن) یہ آدمی نہیں کوئی بزرگ فرشتہ ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 31
  • پارہ 12
  • صفحہ 239

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

عورتوں کی گفتگو کو مکر (فریب) اس لئے کہا کہ مکاروں کی طرح چھپ چھپ کر یہ باتیں کرتی تھیں۔ اور زلیخا پر طعن کر کے گویا اپنی پارسائی کا اظہار مقصود تھا۔ حالانکہ یوسفؑ کے بے مثال حسن و جمال کا شہرہ جس عورت کے کان میں پڑتا تھا، اس کی دید کا اشتیاق دل میں چٹکیاں لینے لگتا تھا۔ کچھ بعیدنہیں کہ زلیخا پر طعن و تشنیع اور نکتہ چینی کرنے والیوں کے دلوں میں یہ ہی غرض پوشیدہ ہو کہ زلیخا کو غصہ دلا کر کسی ایسی حرکت پر آمادہ کر دیں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاتو جبfalammā
  2. سَمِعَتْاس نے سناsamiʿat
  3. بِمَكْرِهِنَّان عورتوں کے مکر کوbimakrihinna
  4. أَرْسَلَتْاس نے بھیجاarsalat
  5. إِلَيْهِنَّان کی طرف (بلا بھیجنا ان کو)ilayhinna
  6. وَأَعْتَدَتْاور تیار کیںwa-aʿtadat
  7. لَهُنَّان کے لیےlahunna
  8. مُتَّكَـًۭٔاتکیہ لگانے کی جگہ (مجلس)muttaka-an
  9. وَءَاتَتْاور دیwaātat
  10. كُلَّہرkulla
  11. وَٰحِدَةٍۢایک عورت کوwāḥidatin
  12. مِّنْهُنَّان میں سےmin'hunna
  13. سِكِّينًۭاایک چھریsikkīnan
  14. وَقَالَتِاور کہنے لگیwaqālati
  15. ٱخْرُجْنکل آukh'ruj
  16. عَلَيْهِنَّ ۖان پرʿalayhinna
  17. فَلَمَّاتو جبfalammā
  18. رَأَيْنَهُۥٓان عورتوں نے دیکھا اس کوra-aynahu
  19. أَكْبَرْنَهُۥبڑا سمجھا اس کو۔ مرعوب ہوگئیں اس سےakbarnahu
  20. وَقَطَّعْنَاور کاٹ بیٹھیںwaqaṭṭaʿna
  21. أَيْدِيَهُنَّاپنے ہاتھaydiyahunna
  22. وَقُلْنَاور کہنے لگیںwaqul'na
  23. حَـٰشَحاش۔پاکیḥāsha
  24. لِلَّهِللہ۔ پاکی ہے اللہ کے لیےlillahi
  25. مَانہیںmā
  26. هَـٰذَاہے یہhādhā
  27. بَشَرًاایک انسانbasharan
  28. إِنْنہیںin
  29. هَـٰذَآیہhādhā
  30. إِلَّامگرillā
  31. مَلَكٌۭایک فرشتہmalakun
  32. كَرِيمٌۭمعززkarīmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں