مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 56

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥٦﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وكذلك مكنا ليوسف في الارض يتبوا منها حيث يشاء نصيب برحمتنا من نشاء ولا نضيع اجر المحسنين

اس طرح ہم نے یوسف کو ملک (مصر) میں جگہ دی اور وہ اس ملک میں جہاں چاہتے تھے رہتے تھے۔ ہم اپنی رحمت جس پر چاہتے ہیں کرتے ہیں اور نیکوکاروں کے اجر کو ضائع نہیں کرتے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 56
  • پارہ 13
  • صفحہ 242

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

جہاں چاہتے اترتے اور جو چاہتے تصرف کرتے۔ گویا ریان بن الولید برائے نام بادشاہ تھا حقیقت میں یوسفؑ بادشاہی کر رہے تھے اور "عزیز" کہہ کر پکارے جاتے تھے۔ جیسا کہ آگے آئے گا۔ بعض علماء نے لکھا ہے کہ بادشاہ آپ کے ہاتھ پر مسلمان ہو گیا۔ نیز اسی زمانہ میں عزیز مصر کا انتقال ہوا تو اس کی عورت زلیخا نے آپ سے شادی کر لی۔ واللہ اعلم۔ محدثین اس پر اعتماد نہیں کرتے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَكَذَٰلِكَاور اسی طرحwakadhālika
  2. مَكَّنَّااقتدار دیا ہم نےmakkannā
  3. لِيُوسُفَیوسف کوliyūsufa
  4. فِىمیںfī
  5. ٱلْأَرْضِزمینl-arḍi
  6. يَتَبَوَّأُجگہ بنائےyatabawwa-u
  7. مِنْهَااس میں سےmin'hā
  8. حَيْثُجہاںḥaythu
  9. يَشَآءُ ۚچاہےyashāu
  10. نُصِيبُہم پہنچاتے ہیںnuṣību
  11. بِرَحْمَتِنَااپنی رحمت کوbiraḥmatinā
  12. مَنجس کوman
  13. نَّشَآءُ ۖہم چاہتے ہیںnashāu
  14. وَلَااور نہیںwalā
  15. نُضِيعُہم ضائع کرتےnuḍīʿu
  16. أَجْرَاجرajra
  17. ٱلْمُحْسِنِينَمحسنین کاl-muḥ'sinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں