قصہ یوسف علیہ السلام میں نشانیاں ہیں
یعنی جو لوگ اس طرح کے واقعات دریافت کر کے کسی نتیجہ پر پہنچنا چاہتے ہیں ان کے لئے یوسفؑ اور ان کے بھائیوں کی سرگذشت میں ہدیات و عبرت کی بہت سے نشانیاں موجود ہیں۔ اس قسہ کو سن کو قلوب میں حق تعالیٰ کی عظیم قدرت و حکمت کا نقش جم جاتا ہے۔ نبی کریم ﷺ کی صداقت کا بین ثبوت ملتا ہے کہ آپ باوجود امّی ہونے اور کسی کتاب یا معلم سے استفادہ نہ کرنے کے ایسے منقح و منضبط تاریخی حقائق کا انکشاف فرما رہے ہیں جن کے بیان کی بجز اعلام ربانی کے کوئی توجہیہ نہیں ہو سکتی۔ خصوصًا قریش مکہ کے لئے (جو یہود کے اکسانے سے اس قصہ کے متعلق حضور ﷺ سے سوال کر رہے تھے) اس واقع میں بڑا عبرت آمقز سبق ہے کہ جس طرح حضرت یوسفؑ کو بھائیوں نے گھر سے نکالا ، زاراہ حسد قتل یا جلاسطن کرنے کے مشورے کئے ۔ طرح طرح سے ایذا۴یں پہنچا۴یں۔ اہانت و استخفاف میں کوئی دقیقہ اتھا نہ رکھا آکر ایک دن آیا کہ یوسفؑ کی طرح نادم و محتاج ہو کر آئے۔ یوسفؑ کو خدا نے دین و دنیا کے اعلیٰ مناصب پر فائز کیا اور انہوں نے اپنے عروج و اقتدار کے وقت بھائیوں کے جرائم سے چشم پوشی کی اور نہایت دریا دلی سے سب کے قصور معاف کر دیے۔ ٹھیک اسی طرح حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کی برادری نے آپ کے متعلق ناپاک منصوبے باندھے ۔ دکھ پہنچا۴ے ، عزت و آبرو پر حملے کئے، حتٰی کہ وطن چھوڑنے پر مجبور کیا۔ لیکن جلد وہ دن آنے والا تھا جب وطن سے علیحدہ ہو کر آپ کی کامیابی اور رفعت شان کا آفتاب چمکا ، اور چند سال کے بعد فتح مکہ کا وہ تاریخی دن آ پہنچا جبکہ آپ نے اپنے قومی اور وطنی بھائیوں کی گذشتہ تقصیرات پر بعینہ حضرت یوسفؑ والے کلمات "لاتثریب علیکم الیوم" فرما کر قلم عفو کھینچ دیا۔