مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف آیت 8 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

إِذْ قَالُوا۟ لَيُوسُفُ وَأَخُوهُ أَحَبُّ إِلَىٰٓ أَبِينَا مِنَّا وَنَحْنُ عُصْبَةٌ إِنَّ أَبَانَا لَفِى ضَلَـٰلٍ مُّبِينٍ ﴿٨﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

برادران یوسف علیہ السلام کا حسد

حضرت یعقوبؑ یوسفؑ اور ان کے عینی بھا۴ی بنیامین سے بہت زیادہ محبت کرتے تھے کیونکہ یہ دونوں اپنے علاقی بھائیوں سے چھوٹے تھے ، والدہ کا انتقال ہو چکا تھا اور خاص حضرت یوسفؑ کی نسبت اپنے نور فراست یا الہام ربانی سے سمجھ چکے تھے کہ ان کا مستقبل نہایت درخشان ہے اور نبوت کا خداندانی سلسلہ ان کی ذات سے وابستہ ہونے والا ہے ۔ خود یوسفؑ کا حس صورت و سیرت اور کمال ظاہری و باطنی پدر بزرگوار کی محبت خصوسی کو اپنی طرف جذب کرتا تھا۔ دوسرے بھائیوں کو یہ چیز ناگوار تھی ۔ وہ کہتے تھے کہ وقت پر کام آنے والے تو ہم ہیں۔ ہمارا ایک طاقتور جتھا ہے جو باپ کی ضعیفی میں کام آ سکتا ہے ان چھوٹے لڑکوں سے کیا امید وہ سکتی ہے ؟ ان ہی خیالات کے ماتحت اپنے والد بزرگوار کی نسبت کہتے تھے کہ وہ اس معاملہ میں سخت غلطی اور صریح خطاء پر ہہیں۔ اپنے نفع و نقصان کا صحیح موازنہ نہیں کرتے۔