یعنی دونوں میں جدائی ڈالی اور دونوں سے بیر رکھا۔
حضرت یوسف علیہ السلام کا صبر و مروت
اللہ اکبر۔ صبر اور مروت و اخلاق کی حد ہوگئ کہ تمام عمر بھائیوں کی شکایت کا ایک حرف زبان پر نہ لائے ۔ اتنا سوال بھی اس لئے کیا کہ وہ لوگ اپنے ذہنوں میں بیسیوں برس پہلے کے حالات کو ایک مرتبہ مستحضر کر لیں تا ماضی و حال کے موازنہ سے خدا تعالیٰ کے ان احسانات کی حقیقت روشن ہو ، جو یوسفؑ پر ان مصائب و حوادث کے بعد ہوئے۔ جن کی طرف آگے "قد من اللہ علینا" میں اشارہ ہے پھر سوال کا پیرایہ ایسا نرم اختیار کیا۔ جس میں ان کے جرم سے زیادہ معذرت کا پہلو نمایاں ہے یعنی جو حرکت اس وقت تم سے صادر ہوئی۔ ناسمجھی اور بے وقوفی سے ہو گئ۔ تمہیں کیا معلوم تھا کہ یوسفؑ کا خواب پورا ہو کر اور ہلال ایک روز بدر بن کر رہے گا۔