مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 89

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٨٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال هل علمتم ما فعلتم بيوسف واخيه اذ انتم جاهلون

(یوسف نے) کہا تمہیں معلوم ہے جب تم نادانی میں پھنسے ہوئے تھے تو تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا تھا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 89
  • پارہ 13
  • صفحہ 246

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دونوں میں جدائی ڈالی اور دونوں سے بیر رکھا۔ اللہ اکبر۔ صبر اور مروت و اخلاق کی حد ہوگئ کہ تمام عمر بھائیوں کی شکایت کا ایک حرف زبان پر نہ لائے ۔ اتنا سوال بھی اس لئے کیا کہ وہ لوگ اپنے ذہنوں میں بیسیوں برس پہلے کے حالات کو ایک مرتبہ مستحضر کر لیں تا ماضی و حال کے موازنہ سے خدا تعالیٰ کے ان احسانات کی حقیقت روشن ہو ، جو یوسفؑ پر ان مصائب و حوادث کے بعد ہوئے۔ جن کی طرف آگے "قد من اللہ علینا" میں اشارہ ہے پھر سوال…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَاس نے کہاqāla
  2. هَلْکیاhal
  3. عَلِمْتُمتم جانتے ہوʿalim'tum
  4. مَّاکیاmā
  5. فَعَلْتُمکیا تھا تم نےfaʿaltum
  6. بِيُوسُفَیوسف کے ساتھbiyūsufa
  7. وَأَخِيهِاور اس کے بھائی کےwa-akhīhi
  8. إِذْجبidh
  9. أَنتُمْتھے تمantum
  10. جَـٰهِلُونَلاعلمjāhilūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں