مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 90

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالوا اانك لانت يوسف قال انا يوسف وهذا اخي قد من الله علينا انه من يتق ويصبر فان الله لا يضيع اجر المحسنين

وہ بولے کیا تم ہی یوسف ہو؟ انہوں نے کہا ہاں میں ہی یوسف ہوں۔ اور (بنیامین کی طرف اشارہ کرکے کہنے لگے) یہ میرا بھائی ہے خدا نے ہم پر بڑا احسان کیا ہے۔ جو شخص خدا سے ڈرتا اور صبر کرتا ہے تو خدا نیکوکاروں کا اجر ضائع نہیں کرتا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 90
  • پارہ 13
  • صفحہ 246

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ممکن ہے اس سوال سے گھبرائے ہوں کہ اتنی مدت کے بعد یہ کون گھر کا بھیدی نکل آیا۔ پھر عزیز مصر کو یوسفؑ کے قصہ سے کیا مطلب ۔ غیر معمولی مہربانیاں اور بنیامین کے ساتھ خصوصی برتاؤ پہلے سے دیکھ رہے تھے ۔ اس سوال نے دفعۃً ان کا ذہن ادھر منتقل کر دیا ہو کہ کہیں یوسفؑ جسے ہم نے مصری قافلہ کے ہاتھ بیچ ڈالا تھا ، یہ ہی تو نہیں ہے۔ جب ادھر توجہ ہوئی تو بغور دیکھا ہو گا اور ممکن ہے یوسفؑ نے خود بھی اپنے کو اس دفعہ زیادہ واضح طور…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālū
  2. أَءِنَّكَکیا بیشک توa-innaka
  3. لَأَنتَالتبہ تو ہیla-anta
  4. يُوسُفُ ۖیوسف ہےyūsufu
  5. قَالَاس نے کہاqāla
  6. أَنَا۠میںanā
  7. يُوسُفُیوسف ہوںyūsufu
  8. وَهَـٰذَآاور یہwahādhā
  9. أَخِى ۖمیرا بھائی ہےakhī
  10. قَدْتحقیقqad
  11. مَنَّاحسان کیاmanna
  12. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  13. عَلَيْنَآ ۖہم پرʿalaynā
  14. إِنَّهُۥبیشک وہinnahu
  15. مَنجوman
  16. يَتَّقِتقویٰ اختیار کرےyattaqi
  17. وَيَصْبِرْاور صبر کرےwayaṣbir
  18. فَإِنَّتو یقیناًfa-inna
  19. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  20. لَانہیںlā
  21. يُضِيعُضائع کرتاyuḍīʿu
  22. أَجْرَاجرajra
  23. ٱلْمُحْسِنِينَمحسنین کاl-muḥ'sinīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں