مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 92

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قال لا تثريب عليكم اليوم يغفر الله لكم وهو ارحم الراحمين

(یوسف نے) کہا کہ آج کے دن سے تم پر کچھ عتاب (وملامت) نہیں ہے۔ خدا تم کو معاف کرے۔ اور وہ بہت رحم کرنے والا ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 92
  • پارہ 13
  • صفحہ 246

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یوسفؑ بھائیوں سے اتنا بھی سننا نہیں چاہتے تھے ۔ فرمایا، یہ تذکرہ مت کرو آج میں تمہیں کوئی الزام نہیں دیتا۔ تمہاری سب غلطیاں معاف کر چکا ہوں ۔ جو لفظ میں نے کہے محض حق تعالیٰ کا احسان اور صبر و تقویٰ کا نتیجہ ظاہر کرنے کی نیت سے کہے آج کے بعد تمہاری تقصیر کا ذکر بھی نہ ہوگا۔ میں دعا کرتا ہوں کہ تم نے جو خطائیں خدا تعالیٰ کی کی ہیں، وہ بھی معاف کر دے۔ میری مہربانی بھی اسی کی مہربانی کا ایک پرتو ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَاس نے کہاqāla
  2. لَانہیںlā
  3. تَثْرِيبَکوئی الزامtathrība
  4. عَلَيْكُمُتم پرʿalaykumu
  5. ٱلْيَوْمَ ۖآجl-yawma
  6. يَغْفِرُمعاف کردےyaghfiru
  7. ٱللَّهُاللہl-lahu
  8. لَكُمْ ۖتم کوlakum
  9. وَهُوَاور وہwahuwa
  10. أَرْحَمُسب سے بڑھ کرarḥamu
  11. ٱلرَّٰحِمِينَرحم فرمانے والا ہےl-rāḥimīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں