مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف آیت 99 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

فَلَمَّا دَخَلُوا۟ عَلَىٰ يُوسُفَ ءَاوَىٰٓ إِلَيْهِ أَبَوَيْهِ وَقَالَ ٱدْخُلُوا۟ مِصْرَ إِن شَآءَ ٱللَّهُ ءَامِنِينَ ﴿٩٩﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

حضرت یوسف علیہ السلام کا استقبال

شہر سے باہر استقبال کو نکلے۔ ماں باپ کو اپنے قریب جگہ دی۔ (اس میں مفسرین کا اختلاف ہے بعض کا قول ہے کہ حضرت یوسفؑ کی والدہ پیشتر وفات پاچکی تھیں جیسا کہ سابق فوائد میں گذر چکا ، یہاں خالہ کا ذکر ہے اور بعض کہتے ہیں کہ والدہ حیات تھیں۔ اور حضرت یعقوبؑ کے ساتھ مصر تشریف لائی تھیں) سب کو فرمایا شہر میں چلو۔ قحط وغیرہ کا اب کچھ اندیشہ مت کرو۔ انشاء اللہ بالکل دلجمعی اور راحت و اطمینان سے رہو گے۔ بعض مفسرین کہتےہیں کہ یہ الفاظ شہر میں پہنچ کر کہے۔ گویا ادۡخُلُوۡا مِصۡرَ الخ کے معنی ہوئے مصر میں قیام کر دبے کھٹکے۔