مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ یوسف، آیت 99

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٩٩﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

فلما دخلوا على يوسف اوى اليه ابويه وقال ادخلوا مصر ان شاء الله امنين

جب یہ (سب لوگ) یوسف کے پاس پہنچے تو یوسف نے اپنے والدین کو اپنے پاس بٹھایا اور کہا مصر میں داخل ہو جائیے خدا نے چاہا تو جمع خاطر سے رہیئے گا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 111 میں سے آیت 99
  • پارہ 13
  • صفحہ 247

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

شہر سے باہر استقبال کو نکلے۔ ماں باپ کو اپنے قریب جگہ دی۔ (اس میں مفسرین کا اختلاف ہے بعض کا قول ہے کہ حضرت یوسفؑ کی والدہ پیشتر وفات پاچکی تھیں جیسا کہ سابق فوائد میں گذر چکا ، یہاں خالہ کا ذکر ہے اور بعض کہتے ہیں کہ والدہ حیات تھیں۔ اور حضرت یعقوبؑ کے ساتھ مصر تشریف لائی تھیں) سب کو فرمایا شہر میں چلو۔ قحط وغیرہ کا اب کچھ اندیشہ مت کرو۔ انشاء اللہ بالکل دلجمعی اور راحت و اطمینان سے رہو گے۔ بعض مفسرین کہتےہیں کہ یہ…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. فَلَمَّاتو جبfalammā
  2. دَخَلُوا۟وہ داخل ہوئےdakhalū
  3. عَلَىٰاوپرʿalā
  4. يُوسُفَیوسف کےyūsufa
  5. ءَاوَىٰٓاس نے پناہ دی/ بٹھالیا اپنےāwā
  6. إِلَيْهِاپنے پاسilayhi
  7. أَبَوَيْهِاپنے والدین کوabawayhi
  8. وَقَالَاور کہاwaqāla
  9. ٱدْخُلُوا۟داخل ہوجاؤud'khulū
  10. مِصْرَشہر میںmiṣ'ra
  11. إِناگرin
  12. شَآءَچاہاshāa
  13. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  14. ءَامِنِينَامن والے ہوگےāminīna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں