مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد، آیت 21

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين يصلون ما امر الله به ان يوصل ويخشون ربهم ويخافون سوء الحساب

اور جن (رشتہ ہائے قرابت) کے جوڑے رکھنے کا خدا نے حکم دیا ہے ان کو جوڑے رکھتے اور اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے اور برے حساب سے خوف رکھتے ہیں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 43 میں سے آیت 21
  • پارہ 13
  • صفحہ 252

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی صلہ رحم کرتے ہیں یا ایمان کو عمل کےساتھ یا حقوق العباد کو حقوق اللہ کے ساتھ ملاتے ہیں ، یا اسلامی اخوت کو قائم رکھتے ہیں ۔ یا انبیاء علیہم السلام میں تفریق نہیں کرتے کہ کسی کو مانیں کسی کو نہ مانیں۔ یعنی حق تعالیٰ کی عظمت و جلال کا تصور کر کے لرزاں و ترساں رہتے ہیں اور یہ اندیشہ لگا رہتا ہے کہ دیکھئے وہاں جب ذرہ ذرہ کا حساب ہو گا۔ کیا صورت پیش آئے گی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  2. يَصِلُونَجو جوڑتے ہیںyaṣilūna
  3. مَآجوmā
  4. أَمَرَحکم دیاamara
  5. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  6. بِهِۦٓساتھ اس کےbihi
  7. أَنکوan
  8. يُوصَلَجوڑا جائےyūṣala
  9. وَيَخْشَوْنَاور وہ ڈرتے ہیںwayakhshawna
  10. رَبَّهُمْاپنے رب سےrabbahum
  11. وَيَخَافُونَاور وہ ڈرتے ہیںwayakhāfūna
  12. سُوٓءَبرےsūa
  13. ٱلْحِسَابِحساب سےl-ḥisābi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں