مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد، آیت 22

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

والذين صبروا ابتغاء وجه ربهم واقاموا الصلاة وانفقوا مما رزقناهم سرا وعلانية ويدرءون بالحسنة السيئة اولئك لهم عقبى الدار

اور جو پروردگار کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے (مصائب پر) صبر کرتے ہیں اور نماز پڑھتے ہیں اور جو (مال) ہم نے ان کو دیا ہے اس میں سے پوشیدہ اور ظاہر خرچ کرتے ہیں اور نیکی سے برائی دور کرتے ہیں یہی لوگ ہیں جن کے لیے عاقبت کا گھر ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 43 میں سے آیت 22
  • پارہ 13
  • صفحہ 252

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی مصائب و شدائد اور دنیا کی مکروہات پر صبر کیا ۔ کسی سختی سے گھبرا کر طاعت کے راستہ سے قدم نہیں ہٹایا نہ معصیت کی طرف جھکے اور یہ صبر و استقلال محض حق تعالیٰ کی رضا و خوشنودی حاصل کرنے کے لئے دکھلایا۔ اس لئے نہیں کہ دنیا انہیں بہت صابر اور مستقل مزاج کہے ۔ نہ اس لئے کہ بجز صبر کے چارہ نہ رہا تھا مجبور ہو گئے تو صبر کر کے بیٹھ رہے۔ پوشیدہ کو شاید اس لئے مقدم رکھا کہ پوشیدہ خیرات کرنا افضل ہے ۔ الا یہ کہ کہیں مصلحت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَٱلَّذِينَاور وہ لوگwa-alladhīna
  2. صَبَرُوا۟جنہوں نے صبر کیاṣabarū
  3. ٱبْتِغَآءَتلاش کرنے کے لئےib'tighāa
  4. وَجْهِرضاwajhi
  5. رَبِّهِمْاپنے رب کیrabbihim
  6. وَأَقَامُوا۟اور قائم کی جنہوں نےwa-aqāmū
  7. ٱلصَّلَوٰةَنمازl-ṣalata
  8. وَأَنفَقُوا۟اور خرچ کیاwa-anfaqū
  9. مِمَّااس میں سے جوmimmā
  10. رَزَقْنَـٰهُمْرزق دیا ہم نے ان کوrazaqnāhum
  11. سِرًّۭاپوشیدہsirran
  12. وَعَلَانِيَةًۭاور ظاہرwaʿalāniyatan
  13. وَيَدْرَءُونَاور وہ دور کرتے ہیںwayadraūna
  14. بِٱلْحَسَنَةِساتھ بھلائی کےbil-ḥasanati
  15. ٱلسَّيِّئَةَبرائیl-sayi-ata
  16. أُو۟لَـٰٓئِكَیہی لوگulāika
  17. لَهُمْان کے لئےlahum
  18. عُقْبَىانجام ہےʿuq'bā
  19. ٱلدَّارِگھر کا/ آخرت کے گھر کاl-dāri

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں