زمین کی نعمتوں میں اللہ تعالیٰ کی نشانیاں
یعنی اس سے زیادہ عجیب بات کیا ہو گی کہ جس نے اول ایک چیز بنائی وہ دوبارہ بنانے پر قادر نہ ہو ؟ العیاذ باللہ۔
بعث بعدالموت کا انکار اور اس کی سزا
گویا یہ لوگ بعث بعدالوموت کا انکار کر کے خداوند قدوس کی شہنشاہی سے منکر ہیں ۔ تو ایسے باغیوں کا انجام یہ ہی ہوتا ہے کہ گلے میں طوق اور ہاتھ پاؤں میں ہتھکڑیاں اور بیڑیاں پہنا کر ابدی جیل خانہ میں ڈال دیے جائیں جو حقیقت میں ایسے ہی مجرموں کے لئے بنایا گیا ہے۔