مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد آیت 6 پر تفسیر عثمانی

تفسیر عثمانی، از شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِٱلسَّيِّئَةِ قَبْلَ ٱلْحَسَنَةِ وَقَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِمُ ٱلْمَثُلَـٰتُ ۗ وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍ لِّلنَّاسِ عَلَىٰ ظُلْمِهِمْ ۖ وَإِنَّ رَبَّكَ لَشَدِيدُ ٱلْعِقَابِ ﴿٦﴾
آیت، اس کے الفاظ اور ترجمہ

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

بعث بعدالموت کا انکار اور اس کی سزا

یعنی حق کو قبول نہیں کرتے جس سے دنیا و آخرت کی بھلائی ملے ۔ کفر اختیار کرتے ہیں اور کہتے ہیں عذاب لے آؤ۔

حق تعالیٰ کا حلم و تدبر

یعنی پہلے بہتیری قوموں پر عذاب آ چکے ہیں ۔ تم پر لے آنا کیا مشکل تھا ، بات صرف اتنی ہے کہ تیرا پروردگار اپنی شان حلم و عفو سے ہر چھوٹے بڑے جرم پر فورًا گرفت نہیں کرتا۔ وہ لوگوں کے ظلم و ستم دیکھتا اور درگذر کرتا رہتا ہے حتٰی کہ جب مظالم اور شرارتوں کا سلسلہ حد سے گذر جاتا ہے اس وقت اس کے تباہ کن عذاب سے بچنے کی کوئی صورت نہیں رہتی۔