مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ رعد، آیت 5

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٥﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وان تعجب فعجب قولهم ااذا كنا ترابا اانا لفي خلق جديد اولئك الذين كفروا بربهم واولئك الاغلال في اعناقهم واولئك اصحاب النار هم فيها خالدون

اگر تم عجیب بات سننی چاہو تو کافروں کا یہ کہنا عجیب ہے کہ جب ہم (مر کر) مٹی ہو جائیں گے تو کیا ازسرنو پیدا ہوں گے؟ یہی لوگ ہیں جو اپنے پروردگار سے منکر ہوئے ہیں۔ اور یہی ہیں جن کی گردنوں میں طوق ہوں گے اور یہی اہل دوزخ ہیں کہ ہمیشہ اس میں (جلتے) رہیں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 43 میں سے آیت 5
  • پارہ 13
  • صفحہ 249

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس سے زیادہ عجیب بات کیا ہو گی کہ جس نے اول ایک چیز بنائی وہ دوبارہ بنانے پر قادر نہ ہو ؟ العیاذ باللہ۔ گویا یہ لوگ بعث بعدالوموت کا انکار کر کے خداوند قدوس کی شہنشاہی سے منکر ہیں ۔ تو ایسے باغیوں کا انجام یہ ہی ہوتا ہے کہ گلے میں طوق اور ہاتھ پاؤں میں ہتھکڑیاں اور بیڑیاں پہنا کر ابدی جیل خانہ میں ڈال دیے جائیں جو حقیقت میں ایسے ہی مجرموں کے لئے بنایا گیا ہے۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ وَإِناور اگرwa-in
  2. تَعْجَبْتم تعجب کرتے ہوtaʿjab
  3. فَعَجَبٌۭتو تعجب والا ہے/ عجیب ہےfaʿajabun
  4. قَوْلُهُمْان کا قولqawluhum
  5. أَءِذَاکیا جبa-idhā
  6. كُنَّاہم ہوجائیں گےkunnā
  7. تُرَٰبًامٹیturāban
  8. أَءِنَّاکیا بیشک ہمa-innā
  9. لَفِىالبتہlafī
  10. خَلْقٍۢپیدائش میں ہوں گےkhalqin
  11. جَدِيدٍ ۗنئیjadīdin
  12. أُو۟لَـٰٓئِكَیہیulāika
  13. ٱلَّذِينَوہ لوگ ہیںalladhīna
  14. كَفَرُوا۟جنہوں نے کفر کیاkafarū
  15. بِرَبِّهِمْ ۖاپنے رب کے ساتھbirabbihim
  16. وَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگ ہیںwa-ulāika
  17. ٱلْأَغْلَـٰلُطوق ہیںl-aghlālu
  18. فِىٓمیںfī
  19. أَعْنَاقِهِمْ ۖان کی گردنوںaʿnāqihim
  20. وَأُو۟لَـٰٓئِكَاور یہی لوگwa-ulāika
  21. أَصْحَـٰبُوالے ہیںaṣḥābu
  22. ٱلنَّارِ ۖآگl-nāri
  23. هُمْوہhum
  24. فِيهَااس میںfīhā
  25. خَـٰلِدُونَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں