تفسیر عثمانی
شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی
یعنی حق کو قبول نہیں کرتے جس سے دنیا و آخرت کی بھلائی ملے ۔ کفر اختیار کرتے ہیں اور کہتے ہیں عذاب لے آؤ۔ یعنی پہلے بہتیری قوموں پر عذاب آ چکے ہیں ۔ تم پر لے آنا کیا مشکل تھا ، بات صرف اتنی ہے کہ تیرا پروردگار اپنی شان حلم و عفو سے ہر چھوٹے بڑے جرم پر فورًا گرفت نہیں کرتا۔ وہ لوگوں کے ظلم و ستم دیکھتا اور درگذر کرتا رہتا ہے حتٰی کہ جب مظالم اور شرارتوں کا سلسلہ حد سے گذر جاتا ہے اس وقت اس کے تباہ کن عذاب سے بچنے کی…
تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں