مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 1

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الر كتاب انزلناه اليك لتخرج الناس من الظلمات الى النور باذن ربهم الى صراط العزيز الحميد

الٓرٰ۔ (یہ) ایک (پُرنور) کتاب (ہے) اس کو ہم نے تم پر اس لیے نازل کیا ہے کہ لوگوں کو اندھیرے سے نکال کر روشنی کی طرف لے جاؤ (یعنی) ان کے پروردگار کے حکم سے غالب اور قابل تعریف (خدا) کے رستے کی طرف

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 1
  • پارہ 13
  • صفحہ 255

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی اس کتاب کی عظمت شان کا اندزاہ اس بات سے کرنا چاہئےکہ ہم اس کےاتارنے والے ، اور آپ جیسی رفیع الشان شخصیت اس کی اٹھانے والی ہے اور مقصد بھی اس قدر اعلیٰ و ارفع ہے جس سے بلند تر کوئی مقصد نہیں ہو سکتا۔ وہ یہ کہ خدا کے حکم و توفیق سےتمام دنیا کےلوگوں کو خواہ عرب ہوں یا عجم ، کالے ہوں یا گورے ، مزدور ہوں یا سرمایہ دار بادشاہ ہوں یا رعایا سب کو جہالت و اوہام کی گھٹا ٹوپ اندھیریوں سے نکال کر معرفت و بصیرت اور ایمان و…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. الٓر ۚا ل رalif-lam-ra
  2. كِتَـٰبٌیہ ایک کتاب ہےkitābun
  3. أَنزَلْنَـٰهُنازل کیا ہم نے اس کوanzalnāhu
  4. إِلَيْكَتیری طرفilayka
  5. لِتُخْرِجَتاکہ تو نکالےlitukh'rija
  6. ٱلنَّاسَلوگوں کوl-nāsa
  7. مِنَسےmina
  8. ٱلظُّلُمَـٰتِاندھیروںl-ẓulumāti
  9. إِلَىطرفilā
  10. ٱلنُّورِروشنی کیl-nūri
  11. بِإِذْنِاذن سےbi-idh'ni
  12. رَبِّهِمْان کے رب کےrabbihim
  13. إِلَىٰطرفilā
  14. صِرَٰطِراستے کےṣirāṭi
  15. ٱلْعَزِيزِزبردستl-ʿazīzi
  16. ٱلْحَمِيدِتعریف والے (رب کے)l-ḥamīdi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں