مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 2

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الله الذي له ما في السماوات وما في الارض وويل للكافرين من عذاب شديد

وہ خدا کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے سب اسی کا ہے۔ اور کافروں کے لیے عذاب سخت (کی وجہ) سے خرابی ہے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 2
  • پارہ 13
  • صفحہ 255

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی صحیح معرفت کی روشنی میں اس راستہ پر چل پڑیں جو زبردست و غالب ، ستودہ صفات ، شہنشاہ مطلق اور مالک الکل خدا کا بتایا ہوا اور اس کے مقام رضاء تک پہنچانے والا ہے۔ یعنی جو لوگ ایسی کتاب نزال ہونے کے بعد کفر و شرک اور جہالت و ضلالت کی اندھیری سے نہ نکلے ان کو سخت عذاب اور ہلاکت خیز مصیبت کا سامنا ، آخرت میں یا دنیا میں بھی۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ٱللَّهِاللہ تعالیٰal-lahi
  2. ٱلَّذِىوہ ذاتalladhī
  3. لَهُۥاسی کے لئے ہےlahu
  4. مَاجو کچھmā
  5. فِىمیں ہےfī
  6. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوںl-samāwāti
  7. وَمَااور جوwamā
  8. فِىمیں ہےfī
  9. ٱلْأَرْضِ ۗزمینl-arḍi
  10. وَوَيْلٌۭاور ہلاکت ہےwawaylun
  11. لِّلْكَـٰفِرِينَکافروں کے لئےlil'kāfirīna
  12. مِنْسےmin
  13. عَذَابٍۢعذابʿadhābin
  14. شَدِيدٍسختshadīdin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں