مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 10

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١٠﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالت رسلهم افي الله شك فاطر السماوات والارض يدعوكم ليغفر لكم من ذنوبكم ويؤخركم الى اجل مسمى قالوا ان انتم الا بشر مثلنا تريدون ان تصدونا عما كان يعبد اباؤنا فاتونا بسلطان مبين

ان کے پیغمبروں نے کہا کیا (تم کو) خدا (کے بارے) میں شک ہے جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے۔ وہ تمہیں اس لیے بلاتا ہے کہ تمہارے گناہ بخشے اور (فائدہ پہنچانے کے لیے) ایک مدت مقرر تک تم کو مہلت دے۔ وہ بولے کہ تم تو ہمارے ہی جیسے آدمی ہو۔ تمہارا یہ منشاء ہے کہ جن چیزوں کو ہمارے بڑے پوجتے رہے ہیں ان (کے پوجنے) سے ہم کو بند کر دو تو (اچھا) کوئی کھلی دلیل لاؤ (یعنی معجزہ دکھاؤ)

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 10
  • پارہ 13
  • صفحہ 256

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی خدا کی ہستی اور وحدانیت تو ایسی چیز نہیں جس میں شک و شبہ کی ذرا بھی گنجائش ہو۔ انسانی فطرت خدا کے وجود پر گواہ ہے ۔ علویات و سفلیات کا عجیب و غریب نظام شہادت دیتا ہے کہ اس مشین کے پرزوں کو وجود کے سانچہ میں ڈھالنے والا پھر انہیں جوڑ کر نہایت محکم و منظم طریقہ سے چلانے والا بڑا زبردست ہاتھ ہونا چاہئے۔ جو کامل حکمت و اختیار سےعالم کی مشین کو قابو میں کئے ہوئے ہے اسی لئے کٹر سے کٹر مشرک کو بھی کسی نہ کسی رنگ میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. ۞ قَالَتْکہاqālat
  2. رُسُلُهُمْان کے رسولوں نےrusuluhum
  3. أَفِىکیا بارے میںafī
  4. ٱللَّهِاللہ کےl-lahi
  5. شَكٌّۭشک کرتے ہوshakkun
  6. فَاطِرِپیدا کرنے والا ہےfāṭiri
  7. ٱلسَّمَـٰوَٰتِآسمانوں کاl-samāwāti
  8. وَٱلْأَرْضِ ۖاور زمین کاwal-arḍi
  9. يَدْعُوكُمْوہ بلاتا ہے تم کوyadʿūkum
  10. لِيَغْفِرَتاکہ وہ بخش دےliyaghfira
  11. لَكُمتم کوlakum
  12. مِّنمیں سےmin
  13. ذُنُوبِكُمْتمہارے گناہوںdhunūbikum
  14. وَيُؤَخِّرَكُمْاور مؤخر کردے وہ تم کوwayu-akhirakum
  15. إِلَىٰٓطرفilā
  16. أَجَلٍۢوقت تک کے لئےajalin
  17. مُّسَمًّۭى ۚایک مقررہmusamman
  18. قَالُوٓا۟انہوں نے کہاqālū
  19. إِنْنہیںin
  20. أَنتُمْتمantum
  21. إِلَّامگرillā
  22. بَشَرٌۭایک انسان ہوbasharun
  23. مِّثْلُنَاہم جیسےmith'lunā
  24. تُرِيدُونَتم چاہتے ہوturīdūna
  25. أَنکہan
  26. تَصُدُّونَاتم روکو ہم کوtaṣuddūnā
  27. عَمَّااس سے جوʿammā
  28. كَانَکرتےkāna
  29. يَعْبُدُعبادتyaʿbudu
  30. ءَابَآؤُنَاہمارے باپ داداābāunā
  31. فَأْتُونَاپس لے آؤ ہمارے پاسfatūnā
  32. بِسُلْطَـٰنٍۢدلیلbisul'ṭānin
  33. مُّبِينٍۢکوئی کھلیmubīnin

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں