مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 11

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿١١﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

قالت لهم رسلهم ان نحن الا بشر مثلكم ولكن الله يمن على من يشاء من عباده وما كان لنا ان ناتيكم بسلطان الا باذن الله وعلى الله فليتوكل المؤمنون

پیغمبروں نے ان سے کہا کہ ہاں ہم تمہارے ہی جیسے آدمی ہیں۔ لیکن خدا اپنے بندوں میں سے جس کو چاہتا ہے (نبوت کا) احسان کرتا ہے اور ہمارے اختیار کی بات نہیں کہ ہم خدا کے حکم کے بغیر تم کو (تمہاری فرمائش کے مطابق) معجزہ دکھائیں اور خدا ہی پر مومنوں کو بھروسہ رکھنا چاہیئے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 11
  • پارہ 13
  • صفحہ 257

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی تمہارا یہ کہنا درست ہے کہ ہم نہ فرشتے ہیں نہ کوئی اور مخلوق بلکہ نفس بشریت میں تم ہی جیسے ہیں لیکن نوع بشر کے افراد میں احوال و مدارج کے اعتبار سے کیا زمین و آسمان کا تفاوت نہیں آخر اتنا تو تم بھی مشاہدہ کرتے ہو کہ حق تعالیٰ نے جسمانی ، دماغی ، اخلاقی اور معاشی حالات کے اعتبار سے بعض انسانوں کو بعض پر کس قدر فضیلت دی ہے۔ پھر اگر یہ کہا جائے کہ خدا نے اپنے بعض بندوں کو ان کی فطری قابلیت اور اعلیٰ ملکات کی بدولت…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. قَالَتْکہاqālat
  2. لَهُمْان کوlahum
  3. رُسُلُهُمْان کے رسولوں نےrusuluhum
  4. إِننہیںin
  5. نَّحْنُہمnaḥnu
  6. إِلَّامگرillā
  7. بَشَرٌۭایک انسانbasharun
  8. مِّثْلُكُمْتمہارے جیسےmith'lukum
  9. وَلَـٰكِنَّلیکنwalākinna
  10. ٱللَّهَاللہ تعالیٰl-laha
  11. يَمُنُّاحسان کرتا ہےyamunnu
  12. عَلَىٰپرʿalā
  13. مَنجسman
  14. يَشَآءُچاہتا ہےyashāu
  15. مِنْمیں سےmin
  16. عِبَادِهِۦ ۖاپنے بندوںʿibādihi
  17. وَمَااور نہیں ہےwamā
  18. كَانَkāna
  19. لَنَآہمارے لئےlanā
  20. أَنکہan
  21. نَّأْتِيَكُمہم آئیں تمہارے پاسnatiyakum
  22. بِسُلْطَـٰنٍساتھ ایک دلیل کےbisul'ṭānin
  23. إِلَّامگرillā
  24. بِإِذْنِساتھ اذن کےbi-idh'ni
  25. ٱللَّهِ ۚاللہ کےl-lahi
  26. وَعَلَىاور پرwaʿalā
  27. ٱللَّهِاللہl-lahi
  28. فَلْيَتَوَكَّلِپس چاہیے کہ توکل کریںfalyatawakkali
  29. ٱلْمُؤْمِنُونَایمان لانے والےl-mu'minūna

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں