مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 24

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٤﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

الم تر كيف ضرب الله مثلا كلمة طيبة كشجرة طيبة اصلها ثابت وفرعها في السماء

کیا تم نے نہیں دیکھا کہ خدا نے پاک بات کی کیسی مثال بیان فرمائی ہے (وہ ایسی ہے) جیسے پاکیزہ درخت جس کی جڑ مضبوط (یعنی زمین کو پکڑے ہوئے) ہو اور شاخیں آسمان میں

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 24
  • پارہ 13
  • صفحہ 258

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی دیکھئے اور غور کیجئے کیسی با موقع اور معنی خیز مثال ہے ۔ عقلمند جس قدر اس میں غور کرے سینکڑوں باریکیاں نکلتی چلی آئیں۔ ستھری بات "میں کلمہ توحید ، معرفت الہٰی کی باتیں ، ایمان و ایمانیات ، قرآن ، حمدو ثنا ، تسبیح و تہلیل ، سچ بولنا سب داخل ہے۔ اکثر روایات و آثار میں یہاں "ستھرے درخت" کا مصداق کھجور کو قرار دیا ہے ، گو دوسرے ستھرے درخت بھی اس کے تحت میں مندرج ہو سکتے ہیں۔ یعنی اس کی جڑیں زمین کی گہرائیوں میں…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. أَلَمْکیا تم نےalam
  2. تَرَدیکھا انہیںtara
  3. كَيْفَکس طرحkayfa
  4. ضَرَبَبیان کیḍaraba
  5. ٱللَّهُاللہ نےl-lahu
  6. مَثَلًۭاایک مثالmathalan
  7. كَلِمَةًۭباتkalimatan
  8. طَيِّبَةًۭپاکیزہṭayyibatan
  9. كَشَجَرَةٍۢمانند درخت کےkashajaratin
  10. طَيِّبَةٍپاکیزہṭayyibatin
  11. أَصْلُهَاجڑ اس کیaṣluhā
  12. ثَابِتٌۭمضبوط ہےthābitun
  13. وَفَرْعُهَااور شاخیں اس کیwafarʿuhā
  14. فِىمیں ہیںfī
  15. ٱلسَّمَآءِآسمانl-samāi

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں