مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 23

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٢٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

وادخل الذين امنوا وعملوا الصالحات جنات تجري من تحتها الانهار خالدين فيها باذن ربهم تحيتهم فيها سلام

اور جو ایمان لائے اور عمل نیک کیے وہ بہشتوں میں داخل کیے جائیں گے جن کے نیچے نہریں بہہ رہی ہیں اپنے پروردگار کے حکم سے ہمیشہ ان میں رہیں گے۔ وہاں ان کی صاحب سلامت سلام ہوگا

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 23
  • پارہ 13
  • صفحہ 258

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یہ بطور مقابلہ کفار کی سزا کے بعد مومنین کا انجام بیان فرمایا۔ حضرت شاہ صاحبؒ لکھتے ہیں کہ دنیا میں "سلام" دعا ہے سلامتی مانگنے کی ، وہاں "سلام" کہنا مبارکباد ہے سلامتی ملنے پر ۔

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَأُدْخِلَاور داخل کئے جائیں گےwa-ud'khila
  2. ٱلَّذِينَوہ لوگalladhīna
  3. ءَامَنُوا۟جو ایمان لائےāmanū
  4. وَعَمِلُوا۟اور انہوں نے عمل کئےwaʿamilū
  5. ٱلصَّـٰلِحَـٰتِاچھےl-ṣāliḥāti
  6. جَنَّـٰتٍۢباغوں میںjannātin
  7. تَجْرِىبہتی ہیںtajrī
  8. مِنسےmin
  9. تَحْتِهَاان کے نیچےtaḥtihā
  10. ٱلْأَنْهَـٰرُنہریںl-anhāru
  11. خَـٰلِدِينَہمیشہ رہنے والے ہیںkhālidīna
  12. فِيهَاان میںfīhā
  13. بِإِذْنِاذن سےbi-idh'ni
  14. رَبِّهِمْ ۖاپنے رب کےrabbihim
  15. تَحِيَّتُهُمْدعائے خیر ان کیtaḥiyyatuhum
  16. فِيهَااس میںfīhā
  17. سَلَـٰمٌسلام سے ہوگیsalāmun

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں