مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 42

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٢﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

ولا تحسبن الله غافلا عما يعمل الظالمون انما يؤخرهم ليوم تشخص فيه الابصار

اور (مومنو) مت خیال کرنا کہ یہ ظالم جو عمل کر رہے ہیں خدا ان سے بےخبر ہے۔ وہ ان کو اس دن تک مہلت دے رہا ہے جب کہ (دہشت کے سبب) آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 42
  • پارہ 13
  • صفحہ 260

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

ایک رکوع پہلے بہت سے نعمائے عظیمہ کا ذکر کر کے فرمایا تھا ۔ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَظَلُوۡمٌ کَفَّارٌ (انسان بڑا ظالم اور نا شکر گذار ہے) بعدہٗ حضرت ابراہیمؑ کا قصہ سنا کر کفار مکہ کو بعض خصوصی نعمتیں یاد دلائیں۔ اور ان کے ظلم و شرک کی طرف اشارہ کیا۔ کفار کے اعمال سے اللہ غافل نہیں ہے: اس رکوع میں متنبہ فرماتےہیں کہ اگر ظالموں کو سزا ملنے میں کچھ دیر ہو تو یہ مت سمجھو کہ خدا ان کی حرکات سے بے خبر ہے ، یاد رکھو ان کا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. وَلَااور نہwalā
  2. تَحْسَبَنَّتم سمجھوtaḥsabanna
  3. ٱللَّهَاللہ کوl-laha
  4. غَـٰفِلًاغافلghāfilan
  5. عَمَّااس سے جوʿammā
  6. يَعْمَلُعمل کرتے ہیںyaʿmalu
  7. ٱلظَّـٰلِمُونَ ۚظالم لوگl-ẓālimūna
  8. إِنَّمَابیشکinnamā
  9. يُؤَخِّرُهُمْوہ ڈھیل دے رہا ہے ان کوyu-akhiruhum
  10. لِيَوْمٍۢایک دن کے لئےliyawmin
  11. تَشْخَصُپتھر جائیں گیtashkhaṣu
  12. فِيهِاس میںfīhi
  13. ٱلْأَبْصَـٰرُنگاہیںl-abṣāru

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں