مواد پر جائیں
Quran Maqasid

سورہ ابراہیم، آیت 43

ہر لفظ اپنا معنی کھولتا ہے۔

﴿٤٣﴾

معنی اور تلفظ کے لیے کسی لفظ کو دبائیں، پھر اس کا صفحہ کھولیں۔

بغیر اعراب

مهطعين مقنعي رءوسهم لا يرتد اليهم طرفهم وافئدتهم هواء

(اور لوگ) سر اٹھائے ہوئے (میدان قیامت کی طرف) دوڑ رہے ہوں گے ان کی نگاہیں ان کی طرف لوٹ نہ سکیں گی اور ان کے دل (مارے خوف کے) ہوا ہو رہے ہوں گے

ترجمہ مترجم کی قرآن فہمی ہے، خود قرآن نہیں۔ ہمارا منہج

  • 52 میں سے آیت 43
  • پارہ 13
  • صفحہ 261

اس آیت کی تفسیر

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

تفسیر عثمانی

شیخ الاسلام مولانا شبیر احمد عثمانی

یعنی محشر میں سخت پریشانی اور خوف و حیرت سے اوپر کو سر اٹھائے ٹکٹکی باندھے گھبرائے ہوئے چلے آئیں گے ۔ جدھر نظر اٹھ گئ ادھر سے ہٹے گی نہیں ، ہکا بکا ہو کر ایک طرف دیکھتے ہوں گے ذرا پلک بھی نہ جھپکے گی۔ دلوں کا حال یہ ہو گا کہ عقل و فہم اور بہتری کی توقع سے یکسر خالی اور فرط دہشت و خوف سے اڑے جا رہے ہوں گے ۔ غرض ظالموں کے لئے وہ سخت حسرتناک وقت ہو گا ۔ رہے مومنین قانتین ، سو ان کے حق میں دوسری جگہ آ چکا ہے ۔ لَا…

تفسیر عثمانی کی پوری تفسیر پڑھیں

لفظ بہ لفظ

  1. مُهْطِعِينَتیزی سے دوڑنے والے ہوں گےmuh'ṭiʿīna
  2. مُقْنِعِىاوپر کو سر اٹھانے والے ہوں گےmuq'niʿī
  3. رُءُوسِهِمْاپنے سروں کوruūsihim
  4. لَانہیںlā
  5. يَرْتَدُّلوٹے گیyartaddu
  6. إِلَيْهِمْان کی طرفilayhim
  7. طَرْفُهُمْ ۖان کی نگاہṭarfuhum
  8. وَأَفْـِٔدَتُهُمْاور ان کے دلwa-afidatuhum
  9. هَوَآءٌۭخالی ہوں گے/ اڑتے ہوں گےhawāon

اس آیت کی کلاسیکی تفسیر (عربی میں)

تفسیر اپنے مصنف کی قراءت ہے، جیسے اس نے لکھی ویسے ہی پیش کی گئی ہے۔ ہمارا منہج

اسے سورہ میں پڑھیں